کلکتہ کے 919 گیسٹ ہاوسز کو بند کرنے کےلئے میونسپل کارپوریشن کانوٹس
کلکتہ: کہیں آگ بجھانے کا نظام مناسب نہیں، تو کسی گیسٹ ہاو¿س کو چلانے کا کوئی قانونی لائسنس ہی نہیں۔ مرزا غالب اسٹریٹ کے ہوٹل میں خوفناک آگ لگنے کے بعد گیسٹ ہاو¿سز کا معائنہ کرنے گئی کلکتہ میونسپل کارپوریشن کی نمائندہ ٹیم حیران رہ گئی۔ اس ٹیم کی سفارش پر ہی اب شہر کے 919 گیسٹ ہاو¿سز کو بند کرنے کا نوٹس بھیجا ہے کلکتہ میونسپل کارپوریشن نے۔
کلکتہ میں کل 3 ہزار 700 گیسٹ ہاو¿سز ہیں۔ بیربھوم کے تاراپیٹھ اور مرزا غالب اسٹریٹ کے ہوٹل میں آگ لگنے سے کئی افراد کی موت کے بعد ہوٹلوں کی صورتحال کا جائزہ لینے کا اقدام کیا گیا۔ 960 گیسٹ ہاو¿سز کا اب تک میونسپل کارپوریشن، فائر بریگیڈ اور سی ای ایس سی کی مشترکہ ٹیم نے معائنہ کیا ہے۔ 960 میں سے 919 گیسٹ ہاو¿سز کو بند کرنے کا نوٹس بھیجا گیا ہے۔ 41 گیسٹ ہاو¿سز کو ٹھیک سمجھ رہی ہے کلکتہ میونسپل کارپوریشن۔
کلکتہ میونسپل کارپوریشن کے کمشنر سمتا پانڈے نے بتایا کہ جن گیسٹ ہاو¿سز کو نوٹس بھیجا گیا ہے، ان میں آگ بجھانے کے نظام میں خامیاں ہیں۔ صرف یہی نہیں، کچھ ہوٹل بغیر قانونی لائسنس کے چلائے جا رہے تھے – انہوں نے یہ بھی بتایا۔ تاہم تہواروں کے موسم میں سیاحوں کو مدنظر رکھتے ہوئے میونسپل کارپوریشن نے پیغام دیا ہے کہ شرائط پوری کرنے اور آگ بجھانے کا نظام مکمل طور پر جدید اور نقص سے پاک کر کے درخواست دینے پر ہوٹل دوبارہ کھولنے کی اجازت دی جائے گی۔
صرف گیسٹ ہاو¿سز ہی نہیں، ریستورانوں میں بھی فوڈ ڈیپارٹمنٹ چھاپے مار رہا ہے۔ چھوٹی دکانوں سے لے کر مشہور ریستوران تک، کوئی بھی نگرانی سے باہر نہیں ہے۔ کہیں سڑا ہوا گوشت ملا، تو کہیں کھانے میں زہریلا رنگ ملا۔ اس لیے پوجا سے قبل بڑا اقدام کیا گیا۔ کلکتہ کے 40 ریستورانوں کے لائسنس منسوخ کر دیے گئے۔
کلکتہ کے 919 گیسٹ ہاوسز کو بند کرنے کےلئے میونسپل کارپوریشن کانوٹس...
Source: Admin
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments