ہاوڑہ اسٹیشن چوک پر ایک کثیر المنزلہ عمارت تعمیر کرنے کا فیصلہ
ہاوڑہ اسٹیشن چوک کو چمکتا دمکتا عالمی معیار کا بنایا جائے گا۔ ریاستی حکومت نے ایسا منصوبہ بنایا ہے۔ ریاستی حکومت کے منصوبے کے مطابق ہاوڑہ اسٹیشن چوک پر ایک کثیر المنزلہ عمارت تعمیر کی جائے گی۔ اس عمارت کی نچلی منزل پر بس اسٹینڈ ہوگا، دوسری منزل پر ٹیکسی اور پرائیویٹ کاروں کے لیے جگہ ہوگی، تیسری منزل پر بازار یا ملٹی پلیکس ہوگا۔ اس کثیر المنزلہ عمارت میں سنی پلیکس بھی ہوگا۔
اس کے علاوہ شہریوں کے لیے ہاوڑہ اسٹیشن چوک پر بہتر معیار کے بیت الخلائ بنانے کا بھی منصوبہ بنایا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہاوڑہ اسٹیشن کے سب وے کو جدید بنایا جائے گا۔ مجموعی طور پر بس مسافروں اور ٹرین مسافروں کو ہاوڑہ اسٹیشن چوک پر اتر کر جدید سہولیات ملیں گی۔ اس سے قبل ہی ان منصوبوں پر عمل درآمد کا کام ریاستی حکومت نے شروع کر دیا ہے۔ ہاوڑہ بس اسٹینڈ کا کام عارضی طور پر شروع کیا جا رہا ہے۔ بس اسٹینڈ پر ایک شیڈ بنانے کا کام بہت جلد شروع ہوگا۔ واضح رہے کہ ہاوڑہ اسٹیشن چوک یا کے ایم ڈی اے کے تحت آنے والے اس علاقے میں ترقی کا کام مشترکہ طور پر کے ایم ڈی اے، ہاوڑہ میونسپل کارپوریشن اور ریل حکام کریں گے۔
ہاوڑہ اسٹیشن چوک پر ایک کثیر المنزلہ عمارت تعمیر کرنے کا فیصلہ...
Source: Admin
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments