International

مغربی کنارے میں فوجی آپریشن رمضان میں بھی جاری رہے گا : اسرائیل

مغربی کنارے میں فوجی آپریشن رمضان میں بھی جاری رہے گا : اسرائیل

اسرائیل کے ایک سینئر سیکورٹی عہدے دار کا کہنا ہے کہ مغربی کنارے کے شمال میں "آہنی باڑ" کے نام سے جاری فوجی آپریشن ماہِ رمضان کے دوران بھی جاری رہے گا۔ یہ بات اسرائیلی نشریاتی ادارے نے مذکورہ عہدے دار کے حوالے سے بتائی۔ ادارے نے مزید بتایا کہ آہنی باڑ آپریشن کو جو چیز روک سکتی ہے وہ غزہ یا لبنان میں فوج کی ضرورت ہے۔ ادھر جنین کیمپ میں اسرائیلی فوج کا آپریشن تیسرے ہفتے میں داخل ہو گیا۔ اس دوران میں غیر معمولی صورت میں گھروں کو دھماکا خیز مواد سے تباہ کرنے اور کیمپ کے بقیہ رہ جانے والے افراد کی بے دخلی کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سے قبل اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں آپریشن وسیع کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اسرائیلی فوج کے مطابق جنین میں مشن مکمل کیے بغیر یعنی "دہشت گردی کا بنیادی ڈھانچہ" ختم کیے بغیر فوج وہاں سے نہیں جائے گی۔ اسرائیلی فوج نے گذشتہ ماہ 21 جنوری کو مغربی کنارے کے شہر جنین میں "آئرن وال" کے نام سے ایک بڑا آپریشن شروع کیا تھا۔ فوج نے دھمکی دی تھی کہ "دہشت گردی" پر قابو پانے تک مغربی کنارے کے مختلف حصوں میں فوجی کارروائیاں جاری رہیں گی۔ یاد رہے کہ غزہ کی پٹی میں سات اکتوبر 2023 کو اسرائیلی جنگ چھڑنے کے بعد سے مغربی کنارے میں پر تشدد کارروائیوں میں اضافہ دیکھا گیا۔ یہاں اسرائیلی فوج نے تقریبا روزانہ کی بنیاد پر گرفتاریاں کیں۔ اسی طرح یہودی آباد کاروں کی جانب سے فلسطینیوں کے خلاف پر تشدد کارروائیوں میں بھی اضافہ ہو گیا۔ پیر کے روز فلسطینی وزارت صحت کے اعلان کے مطابق اسرائیلی فوج نے رواں سال 2025 کے آغاز کے بعد سے اب تک مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف حصوں میں 70 فلسطینیوں کو ہلاک کیا ہے۔ اس طرح سات اکتوبر 2023 کے بعد سے مغربی کنارے میں جاں بحق ہونے والے فسلطینیوں کی مجموعی تعداد 800 سے زیادہ ہو گئی ہے۔

Source: Social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments