غزہ کی پٹی سے فلسطینیوں کی جبری ہجرت سے متعلق امریکی صدر کے متنازع بیان کے بعد غزہ کی پٹی کی ایک فلسطینی بچی نے ڈونلڈ ٹرمپ سے سوال کیا ہے کہ "اگر میں آپ سے کہوں کہ اپنے گھر سے نکل جائیں تو کیا آپ نکل جائیں گے؟" انسٹاگرام پر ایک وڈیو کلپ میں اپنے پیغام میں 'ماریہ حنون' نے مزید پوچھا کہ "اگر آپ اپنے گھر سے نکلنے کو مسترد کر دیں گے تو پھر آپ مجھے سے کیوں چاہتے ہیں کہ میں اپنے گھر اور وطن سے نکل جانا قبول کر لوں"۔ ماریہ کا کہنا تھا کہ "آپ کہتے ہیں کہ آپ لوگ آزادی اور جمہوریت والی ریاست ہیں ... آپ کون سی آزادی کی بات کرتے ہیں؟" پیغام کے اختتام پر فلسطینی بچی نے ٹرمپ کو نصیحت کی "آپ پوری دنیا پر حکم چلاتے ہیں سوائے غزہ کے کیوں کہ غزہ خود پوری دنیا ہے"۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اب تک کم از کم چار مرتبہ فلسطینیوں کی غزہ کی پٹی سے ہجرت پر زور دے چکے ہیں۔ انھوں نے اردن اور مصر سے ایک بار پھر مطالبہ کیا ہے کہ وہ فلسطینیوں کا استقبال کریں۔ منگل کی شام ٹرمپ کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں کے پاس اس کے سوا کوئی متبادل نہیں ہے کہ وہ غزہ کی پٹی کی تعمیر نو کے عرصے میں اس ساحلی پٹی سے کوچ کر جائیں۔ اسرائیل اور حماس کے درمیان 16 ماہ تک جاری رہنے والی جنگ کے نتیجے میں غزہ کی پٹی میں وسیع پیمانے پر تباہی پھیل چکی ہے۔ البتہ اس مرتبہ ٹرمپ نے باور کرایا ہے کہ وہ فلسطینیوں کی دوبارہ آباد کاری کو مستتقل طور پر سپورٹ کریں گے۔ اس بار ٹرمپ اپنی سابقہ تجاویز سے بھی تجاوز کر گئے جن کو تمام عرب ممالک پہلے ہی سختی سے مسترد کر چکے ہیں۔ واضح رہے کہ غزہ کی آبادی کی جبری ہجرت بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے۔ اس تجویز کو نہ صرف خطے میں بلکہ واشنگٹن کے مغربی اتحادیوں کی جانب سے بھی شدید مخالفت کا سامنا ہے.
Source: social Media
امریکی سینیٹر کی صدر ٹرمپ کے غزہ پر قبضے سے متعلق بیان پر تنقید
کچھ بھی کرلو، غزہ نہیں چھوڑیں گے، امریکی صدر کے قبضے کے اعلان پر فلسطینیوں کا رد عمل
ہم فلسطینیوں کی نقل مکانی کے خلاف مزاحمت کے لیے مصر کے ساتھ کھڑے ہیں: ترکیہ
فلسطینی ریاست کے قیام کے بغیر اسرائیل سے تعلقات قائم نہیں کریں گے: سعودی وزارت خارجہ
امریکی صدر کا غزہ پر قبضہ کرنے کا اعلان، ہم اس کے مالک ہوں گے، ٹرمپ
ہم نے کبھی اسرائیل سے لڑنے یا تباہ کرنے کی کوشش نہیں کی:ایرانی عہدیدار
ٹرمپ کا غزہ کی پٹی پر قبضے کا بیان: اسرائیل کا شیکل انحطاط کا شکار
دنیا کے 10 طاقتور ترین ممالک کی فہرست جاری، کونسا اسلامی ملک شامل؟
طالبان نے خواتین کے ریڈیو اسٹیشن ’’بیگم‘‘ کو بند کروا دیا؛ 2 ملازمین گرفتار
غزہ پر کسی تیسرے فریق کا کنٹرول نہیں ہونا چاہیے، فرانس
ایران کا ٹرمپ پر غزہ پر قبضے کی منصوبہ بندی کا الزام
ٹرمپ کی غزہ کی ملکیت لینے کی خواہش، نیتن یاہو کی جانب سے ستائش
غزہ کے باشندوں کی کہیں اور آباد کاری: اسرائیلی قانون ساز کی ٹرمپ کی تعریف
فلسطینیوں کی قسمت کا فیصلہ کرنے کا اختیار کسی کو نہیں، ٹرمپ کے بیان پر افغانستان کا ردعمل