Sports

ہماری ٹیم نے جس طرح کھیلا، مجھے اس پر فخر ہے : ٹیم انڈیا کے کپتان شبھمن گل

ہماری ٹیم نے جس طرح کھیلا، مجھے اس پر فخر ہے : ٹیم انڈیا کے کپتان شبھمن گل

لارڈز، 13 جولائی : ہندستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان شبھمن گل نے کہا کہ رویندر جڈیجہ ایک تجربہ کار کھلاڑی ہیں، انہیں کوئی پیغام نہیں دیا گیا تھا، مجھے اپنی ٹیم کے کھیل پر فخر ہے ۔سنسنی خیز مقابلے میں انگلینڈ کے ہاتھوں 22 رنز کی قریبی شکست پر ہندستانی کپتان شبھمن گل نے کہا، "ہماری ٹیم نے جس طرح کا کھیل دکھایا، اس پر مجھے فخر ہے ۔ کوئی بھی ٹیسٹ میچ اس سے زیادہ قریبی نہیں ہو سکتا۔ تاہم، ہماری ٹیم نے جس طرح آخر تک کوشش جاری رکھی، وہ شاندار تھی۔ آج صبح ہم بہت اعتماد کے ساتھ میدان میں اترے تھے ۔ ہمارے پاس ابھی کافی بلے بازی باقی تھی۔ ہمیں ٹاپ آرڈر سے دو اچھی شراکت داریوں کی ضرورت تھی، لیکن ہم وہ نہ کر سکے ۔ انگلینڈ نے ہم سے بہتر کھیلا۔ پھر بھی، امید ہمیشہ باقی رہتی ہے ۔ ہدف بہت بڑا نہیں تھا۔ اگر ایک شراکت داری بن جاتی تو ہم میچ میں واپس آ سکتے تھے ۔ جڈیجہ تجربہ کار کھلاڑی ہیں، انہیں کوئی پیغام نہیں دیا گیا تھا۔ بس اتنا کہا گیا تھا کہ وہ اور نچلی صف کے بلے باز اپنی بلے بازی جاری رکھیں۔" گل نے پنت کے رن آ¶ٹ پر کہا، "پہلی اننگز میں برتری حاصل کرنا ہمارے لیے بہت اہم ہو سکتا تھا۔ اگر ہمارے پاس 80 یا اس سے زیادہ رنز کی برتری ہوتی تو شاید ہم میچ میں آگے ہوتے ۔ ہمیں پتہ تھا کہ اس پچ پر پانچویں دن کسی بھی اسکور کا تعاقب کرنا آسان نہیں ہوگا۔" انہوں نے کہا، "چوتھی اننگز میں سب کچھ بہت تیزی سے بدل گیا۔ آخری گھنٹے میں ہم کچھ بہتر طریقے سے کھیل سکتے تھے ۔ اور آج صبح انگلینڈ نے بہت واضح منصوبوں کے ساتھ گیند بازی کی۔"انہوں نے سیریز کے بارے میں کہا، "سیریز کا اسکور ہمارے اصل کھیل کی تصویر نہیں دکھاتا۔ میرے خیال میں اب تک ہم نے بہت اچھا کھیل دکھایا ہے ۔"یہ پوچھے جانے پر کہ کیا بمراہ اولڈ ٹریفرڈ میں کھیلیں گے ، انہوں نے کہا کہ بہت جلد آپ کو پتہ چل جائے گا۔

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments