Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Kolkata

شہر کے اسپتالوں کو صاف ستھرا رکھنا میونسپل کارپوریشن کی ذمہ داری

Admin
By Admin
Oct 24, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

BIHAR KE VAISHALI MEIN UNDER CONSTRUCTION BRIDGE KA HISSA GIRA, KAI MAZDOOR ZAKHMI

شہر کے اسپتالوں کو صاف ستھرا رکھنا میونسپل کارپوریشن کی ذمہ داری
شہر کے اسپتالوں کو صاف ستھرا رکھنا میونسپل کارپوریشن کی ذمہ داری — October 24, 2026
شہر کے اسپتالوں کو صاف ستھرا رکھنا میونسپل کارپوریشن کی ذمہ داری
شہری علاقوں کے اسپتالوں کو صاف ستھرا، صحت بخش اور آلودگی سے پاک رکھنا ضروری ہے۔ اسی جانب توجہ دیتے ہوئے محکمہ? صحت نے اب قدم اٹھایا ہے۔ جمعہ کو محکمہ? صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے میونسپل امور اور شہری ترقی کے محکمے کو خط بھیجا گیا۔ اسپتالوں اور صحت مراکز میں صفائی برقرار رکھنے کے لیے طبی فضلے کو باقاعدگی سے ہٹانے پر زور دیا گیا ہے۔ اس خط میں محکمہ? صحت بھون کی جانب سے کئی تجاویز بھی پیش کی گئی ہیں۔
خط میں درج تجاویز کے مطابق، طبی فضلے کو جمع کرنے کے لیے اسپتال کے احاطے میں ایک گڑھا بنایا جائے، جہاں سے میونسپل کارپوریشن کے کارکن باقاعدگی سے کچرا جمع کریں گے۔ اسپتال کے بیرونی مریضوں کے شعبے (او پی ڈی) سمیت پورے احاطے میں مختلف اقسام کے کچرے کے لیے الگ الگ رنگوں کے ڈسٹ بن رکھے جائیں۔ تمام فضلے کو باقاعدگی سے ٹھکانے لگانے کا انتظام کیا جائے۔
اس بات کا بھی خیال رکھا جائے کہ اسپتال سے کچرا جمع کرنے کے دوران حفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی نہ ہو۔ اسپتال کے آس پاس کی سڑکوں اور نالیوں کی مرمت پر بھی میونسپل کارکنوں کو توجہ دینی ہوگی۔ خط میں اسپتال کے احاطے میں موجود جھاڑیوں، جنگلی گھاس اور خودرو پودوں کی صفائی کی تجویز بھی دی گئی ہے۔
ان تجاویز پر باقاعدگی سے عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے مقامی نوڈل افسران کے رابطہ نمبر بھی فراہم کرنے کی بات کہی گئی ہے، تاکہ اضلاع کے چیف میڈیکل افسران اور میڈیکل کالجوں کے پرنسپل ان افسران سے آسانی سے رابطہ کر سکیں۔
واضح رہے کہ شہری علاقوں میں صحت مراکز اور اسپتالوں کو صاف ستھرا رکھنے کی بڑی ذمہ داری متعلقہ میونسپل کارپوریشنوں پر عائد ہوتی ہے۔ اسی لیے محکمہ? صحت و خاندانی بہبود نے میونسپل امور اور شہری ترقی کے محکمے کو خط لکھ کر فوری اقدامات کرنے کی درخواست کی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ پرولیا کے دیبین ماہاتو گورنمنٹ میڈیکل کالج و اسپتال کے احاطے میں کچرا دیکھنے کے بعد پرولیا کے رکن پارلیمنٹ جیوتیرمئے ماہاتو نے وزیر صحت سے شکایت کی تھی۔ اس کے بعد اسپتال کے سپرنٹنڈنٹ سمیت آٹھ افراد کو وجہ بتاو¿ نوٹس جاری کیے گئے۔
پرولیا کے دیبین ماہاتو میڈیکل کالج میں صفائی کے حوالے سے شکایات سامنے آنے کے بعد محکمہ صحت بھون نے ریاست کے تمام میڈیکل کالجوں کے پرنسپل اور نائب پرنسپل کے ساتھ ایک ہنگامی میٹنگ کی۔ محکمہ صحت بھون نے ہدایت جاری کی کہ اسپتالوں میں صفائی برقرار رکھنے کے لیے روزانہ کم از کم تین مرتبہ صفائی کی جائے۔ ایسا نہ کرنے کی صورت میں صفائی کے کام کا ٹھیکہ منسوخ بھی کیا جا سکتا ہے۔

شہر کے اسپتالوں کو صاف ستھرا رکھنا میونسپل کارپوریشن کی ذمہ داری...

Source: Admin
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn