Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Kolkata

اے آئی کی مدد سے بنایا جعلی شناختی کارڈ! پولیس بن کر رعب جمانے والا ملزم گرفتار

Admin
By Admin
Oct 24, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

KOLKATA METRO STATION PAR MAHILA PASSENGER AUTHORITIES NE LAGAYA JURMANA

اے آئی کی مدد سے بنایا جعلی شناختی کارڈ! پولیس بن کر رعب جمانے والا ملزم گرفتار
اے آئی کی مدد سے بنایا جعلی شناختی کارڈ! پولیس بن کر رعب جمانے والا ملزم گرفتار — October 24, 2026
اے آئی کی مدد سے بنایا جعلی شناختی کارڈ! پولیس بن کر رعب جمانے والا ملزم گرفتار
پولیس کا روپ دھار کر ڈیوٹی پر تعینات ٹریفک پولیس اہلکاروں پر رعب جمانے کا الزام ایک شخص پر عائد ہوا ہے۔ جب اس سے شناخت کے بارے میں سوال کیا گیا تو اس نے اے آئی کی مدد سے تیار کردہ شناختی کارڈ دکھایا۔ تاہم، وہ پولیس کی گرفت سے بچ نہیں سکا اور گرفتار کر لیا گیا۔ یہ واقعہ جمعہ کی رات دم دم کے بیلگھڑیا ایکسپریس وے کے زیرو پوائنٹ پر پیش آیا۔ پولیس ہفتہ کو گرفتار ملزم کو بیرک پور کی عدالت میں پیش کرے گی۔
معلوم ہوا ہے کہ جمعہ کی رات گھر واپس جانے کے لیے اس شخص نے نی متا ٹریفک گارڈ کے ڈیوٹی پر تعینات پولیس اہلکاروں سے گاڑی کا انتظام کرنے کا مطالبہ کیا۔ خود کو پولیس اہلکار ظاہر کرکے اس نے ان پر دباو¿ ڈالنے کی کوشش کی اور دھمکیاں بھی دینے لگا۔ وہ ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں پر رعب جمانے لگا۔
تاہم، اس کی بات چیت سے وہاں موجود پولیس اہلکاروں کو شک ہوا۔ اس کے بعد انہوں نے اس سے شناختی کارڈ دکھانے کو کہا۔ جب شناختی کارڈ کو اسکین کیا گیا تو چونکا دینے والی بات سامنے آئی۔ الزام ہے کہ شناختی کارڈ مکمل طور پر جعلی تھا! پوچھ گچھ کے دوران ملزم نے دعویٰ کیا کہ اس نے اے آئی کی مدد سے یہ شناختی کارڈ تیار کیا تھا۔اس کے بعد دم دم تھانے کی پولیس نے اسے گرفتار کر لیا۔ آج اسے بیرک پور کی عدالت میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔آخر یہ شخص پولیس کی شناخت اختیار کرکے کیوں گھوم رہا تھا؟ کیا اس کا تعلق جبراً وصولی یا بھتہ خوری سے ہے؟ کیا اس معاملے کے پیچھے کوئی منظم گروہ کام کر رہا ہے؟ اور اے آئی کی مدد سے جعلی شناختی کارڈ بنانے کا مقصد کیا تھا؟ پولیس ان تمام پہلوو¿ں کی جانچ کر رہی ہے۔

اے آئی کی مدد سے بنایا جعلی شناختی کارڈ! پولیس بن کر رعب جمانے والا ملزم گرفتار...

Source: Admin
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn