بھارتی ٹیم کے ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر نے کہا ہے کہ کرکٹ کھیلنا یا نہ کھیلنا روہت شرما اور ویرات کوہلی کا ذاتی فیصلہ ہو گا۔ میڈیا کے مطابق گوتم گمبھیر نے کہا ہے کہ روہت شرما اور ویرات کوہلی کو چیمپئنز ٹرافی کے لیے متحرک رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کوہلی اور روہت شرما فٹ رہتے ہیں تو وہ 2027 کا ورلڈ کپ بھی کھیل سکتے ہیں۔ گوتم گمبھیر کا کہنا ہے کہ دونوں کھلاڑیوں نے دکھایا کہ چاہے ٹی ٹوئنٹی ہو یا ون ڈے کرکٹ وہ ڈلیور کر سکتے ہیں، روہت شرما اور ویرات کوہلی اب بھی ورلڈ کلاس کھلاڑی ہیں۔ واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے کے بعد روہت شرما اور ویرات کوہلی نے ٹی ٹوئنٹی فارمنٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔
Source: Social Media
لاہور قلندرز کو بڑا دھچکا، حارث رؤف پی ایس ایل 9 سے باہر ہوگئے
اسپن میں پھنس کر انگلینڈ کو شکست، ہندستان فتح سے 152 رن دور
آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کی ٹسیٹ سیریز میں کئی ریکارڈ بن گئے
بھارت ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کے خلاف محفوظ پوزیشن میں
ڈھاکا میں ایشین کرکٹ کونسل کی میٹنگ، بھارت کا شرکت سے انکار
ومبلڈن ٹینس: دوسرے سیمی فائنل میں یانک سنر نے نوواک جوکووچ کو ہرا دیا