Kolkata

خواجہ غریب نواز کے مزار کو شیو مندر ہونے کے دعویٰ کے خلاف سابق ایم پی آس محمد سر گرم

خواجہ غریب نواز کے مزار کو شیو مندر ہونے کے دعویٰ کے خلاف سابق ایم پی آس محمد سر گرم

خواجہ غریب نواز کے مزار کو شیو مندر ہونے کے دعویٰ کے خلاف سابق ایم پی آس محمد سر گرم راجیہ سبھا کے سابق ایم پی آس محمد خواجہ غریب نواز کی مزار کو شیو مندرہونے کے دعویٰ پر کافی فکر مند ہیں۔ انہوں نے فوراً کارروائی کرتے ہوئے صدر جمہوریہ ہند کو لیٹر لکھا ہے۔ اس معاملے کو لے کر وہ سرگرم ہیں اور پورے ملک کا دورہ کر رہے ہیں۔ فی الحال وہ کولکاتا آئے ہوئے ہیں۔ انہوں نے اس پر اپنی گہری تشویش کا اظہا ر کیا۔انہوںنے صدر جمہوریہ ہند سے درخواست کی ہے کہ خواجہ غریب نواز کے مزار پر شیو مندر ہونے کا دعویٰ اور سنبھل مسجد تنازع آثار قدیمہ قانون 1991 اور دستور کے خلاف ہے۔پانچ سو سالہ پرانی مسجدوں ، مندوروں اور مقبروںپر مقدمہ نہیں چلنا چاہئے۔اس سے ملک میں آشانتی پھیل جائے گی۔ انہوںنے صد ر جمہوریہ ہند سے اپیل کی کہ وہ اس پر روک لگائیں۔ انہوں نے کہا کہ خواجہ غریب نواز کے مزار پر شیو مندر ہونے کا دعویٰ کیا گیا ہے، جسے کورٹ نے منظور کر لیا ہے۔اسی طرح تاج محل اور قطب مینار پرمندر ہونے الزام لگاکر مقدمہ دائر کیا گیا ہے۔جو دستور اور آثار قدیمہ قانون 1991کے خلاف ہے۔ کل انتیس نومبر کو 2024کو صدر صاحبہ کو راشٹرپتی بھون جاکر میمورنڈم دیا اس کےلئے میں پورے دیش کے پورے پردیش میں مسلم سیاست دانوں اور دانشور لوگوں سے مل رہا ہوں۔ اسی کڑی میں آج کل کولکاتا کے دورے پر ہوں۔ پانچ سو سال سے زیادہ پرانی تاریخی مسجد ، میناروں ، مقبروں پر مقدمہ چلانا دستور کے بنیادی اختیارات کے خلاف ہے اگر چار سو سال پہلے کی زمینوں پرمقدمہ چلا تو راشٹر پتی بھون ، پارلیامنٹ ، انڈیا گیٹ اور سارے منترالیہ کا بھون کی زمین رائے سونا گاﺅں کے باشندوں کا تھا ۔ کیا راشٹرپتی ، پارلیامنٹ بھون کی زمین رائے سونا کے لوگوں کو سونپنا پڑے گا ۔ کیونکہ انگریزوں نے معاوضہ دیئے بغیر گاﺅں والوں اجاڑ کر وہاں راشٹر پتی بھون، پارلیا منٹ ہاﺅس بنا یا تھا۔

Source: Social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments