Kolkata

عصمت دری کے واقعے پر تبصرہ، مدن مترا نے ترنمول کے شو کاز نوٹس کا جواب دیتے پارٹی سے غیر مشروط معافی مانگی

عصمت دری کے واقعے پر تبصرہ، مدن مترا نے ترنمول کے شو کاز نوٹس کا جواب دیتے پارٹی سے غیر مشروط معافی مانگی

کلکتہ : مدن مترا نے قصبہ لاءکالج گینگ ریپ واقعہ پر تبصرہ کرتے ہوئے سرخیاں بنائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ 'اگر لڑکی یونین روم میں نہ جاتی تو یہ واقعہ پیش نہ آتا۔' ان کے اس تبصرے سے پارٹی کی بے چینی بڑھ گئی۔ کمرہاٹی کے ایم ایل اے کو پارٹی کے ہی سوالات کا سامنا کرنا پڑا۔ آخر کار مدن نے پارٹی کے وجہ بتاﺅ نوٹس کا جواب دیا۔ ذرائع کے مطابق مدن مترا نے پارٹی کے ریاستی صدر سبرت بخشی کو خط لکھ کر جواب دیا۔معلوم ہوا ہے کہ مدن مترا نے پارٹی سے غیر مشروط معافی مانگ لی ہے۔ ایم ایل اے نے اپنے جواب میں لکھا کہ وہ پارٹی کے وفادار سپاہی ہیں۔ وہ ایک عرصے سے پارٹی کے لیے کام کر رہے ہیں۔ اس لیے اگر ان کے تبصرے سے پارٹی کی شبیہ خراب ہوئی ہے تو وہ معذرت خواہ ہیں۔ یہ کہتے ہوئے مدن مترا نے معافی مانگ لی ہے۔قصبہ عصمت دری کے واقعہ کے بعد کمرہاٹی کے ترنمول ایم ایل اے مدن مترا نے کہا، ”اگر لڑکی وہاں نہ جاتی تو یہ واقعہ رونما نہ ہوتا“۔ اور پھر جھگڑا شروع ہو گیا۔ بہت سے لوگوں نے سوال کیا کہ وہ عوامی نمائندے کے طور پر ایسا تبصرہ کیسے کر سکتے ہیں۔ اس کے بعد اس کی مذمت کی گئی۔ صرف مدن مترا ہی نہیں، ترنمول ایم پی کلیان بنرجی کو بھی اسی معاملے پر تبصرہ کرنے پر تنازعہ کا سامنا کرنا پڑا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments