نینی تال، 10 جون: اتراکھنڈ کی ادھم سنگھ نگر پولیس نے نام نہاد مایاوی بابا کو گرفتار کیا ہے جس پر تنتر منتر اور توہم پرستی کے ذریعے معصوم خواتین کا جنسی استحصال کرنے کا الزام ہے۔ سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) منیکانت مشرا نے منگل کے روز اس معاملے کا انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ 8 جون کو رودر پور کے بگواڑا علاقے میں ایک خاتون کا اس کے گھر میں گڑھے خزانہ کا لالچ دیکر جنسی استحصال اور لاکھوں روپے کی دھوکہ دہی کا معاملہ سامنے آیا تھا۔ متاثرہ نے اس معاملے میں رودر پور پولیس کو شکایت دی اور الزام لگایا کہ رام پور کے رہنے والے رامبھگت نے جو خود کو مایاوی بابا کہتا ہے، اس کی عصمت دری کی اور اس دوران اس کا قابل اعتراض ویڈیو بھی بنالیا۔ ملزم نے ویڈیو وائرل کرنے کے بہانے اس سے پانچ لاکھ روپے بھی ہڑپ لیے۔ اس کے باوجود ملزم نے متاثرہ کو ہراساں کرنا شروع کر دیا اور اس سے 20 لاکھ روپے کا مطالبہ کرنا شروع کر دیا۔ متاثرہ کی شکایت پر پولیس نے معاملہ درج کر کے ملزم کی گرفتاری کے لیے پولیس ٹیم تشکیل دی۔ ملزم کو پولیس نے کل رات رام پور روڈ پر ڈگری کالج کے قریب سے گرفتار کرلیا ۔ مسٹر مینا نے کہا کہ ملزم کو پولیس کی کارروائی کی بھنک پڑ گئی تھی اور وہ ممبئی فرار ہونے کی فراق میں تھا۔ مسٹر مینا نے مزید کہا کہ ملزم تنتر منتر، توہم پرستی اور سموہن کے ذریعے معصوم اور بے اولاد خواتین کا شکار کرتا تھا۔ ملزم انہیں مختلف طریقوں سے پھنسا کر ان کا جنسی استحصال کرتا تھا۔ مسٹر مینا کے مطابق ملزم پہلے بھی کئی خواتین کو شکار بنا چکا ہے اور جیل بھی جا چکا ہے۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔
Source: uni urdu news service
ائیر انڈیا کے طیارے حادثے میں گجرات کے سابق وزیر اعلیٰ وجے روپانی کی ہوئی موت
گجرات طیارہ حادثہ: ریسکیو آپریشن جاری,امیت شاہ وزیر اعظم کے حکم پر گجرات جا رہے ہیں
ایئر انڈیا کا طیارہ حادثے کے بعد ٹاٹا کی مختلف کمپنیوں کے حصص بھی اسٹاک مارکیٹ میں متاثر
امیت شاہ اور نریندر مودی نے شہری ہوابازی کے وزیر کو احمد آباد کا دورہ کرنے کی ہدایت دی
احمد آبا طیارہ حادثہ میں 53 برطانوی سمیت 169 ہندستانی شہری سوار تھے
لندن جانے والی ایئر انڈیا کی فلائٹ احمد آباد ایئرپورٹ سے ٹیک آف کے بعد گر کر تباہ!200 افراد کی ہلاکت کا خدشہ
احمد آباد طیارہ حادثہ، صدر مرمو، پی ایم مودی اور کئی دوسرے لیڈران نے کیا غم کا اظہار
ایئر انڈیا کا طیارہ حادثے کا شکار، 242 مسافروں تھے سوار، 169 ہندستانی ، 53 برطانوی،7 پرتگالی ،12 کیبن کریو کےممبر
ایئر انڈیا نے طیارہ حادثے پر افسوس کا اظہار کیا، ایمرجنسی سروس سینٹر کھولا
پنجاب: مکتسر صاحب کی پٹاخہ فیکٹری میں دھماکہ، 4 ہلاکتیں، 27 زخمی، دو منزلہ عمارت منہدم
انکِتا قتل کیس میں ملزمین کو عمر قید کی سزا
انڈیگو ترک ایئر لائنز کے ساتھ تعلقات نہیں توڑے گا: سی ای او
آپریشن سندور ترکش کا صرف ایک تیر ، دہشت کا پھن پھر اٹھا تو بل سے کھینچ کر کچل دیں گے: نریندر مودی
اوڈیشہ میں چیف انجینئر کے گھر چھاپہ: 2 کروڑ نقدی برآمد، نوٹوں کے بنڈل کھڑکی سے پھینکے