کلکتہ : کالی گنج ضمنی انتخاب میں حکمران کیمپ کی جیت متوقع ہے۔ جیسے جیسے دن آگے بڑھ رہا ہے، گنتی بھی اس بات کا اشارہ دے رہی ہے۔ گنتی کا ہر دور پیر کو ختم ہو رہا ہے، اور ترنمول امیدوار کی برتری کے نئے اعداد و شمار درج کیے جا رہے ہیں۔ اور اگر آپ اس ترتیب پر نظر رکھیں تو یہ بات صاف نظر آتی ہے کہ 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں اس حلقہ سے حکمراں جماعت کو جو ووٹ ملے تھے وہ ضمنی انتخاب میں چھلانگ لگا کر بڑھے ہیں! ترنمول آئی ٹی سیل کے سربراہ اور نوجوان لیڈر دیبانگشو بھٹاچاریہ نے اپنے سوشل میڈیا پر دونوں انتخابات کے تقابلی نتائج کو شائع کرتے ہوئے اس کی وضاحت کی۔ایکس ہینڈل پوسٹ میں دیبانگشو کی طرف سے دی گئی معلومات کے مطابق، 2024 میں کالی گنج اسمبلی حلقہ میں ترنمول کا ووٹ شیئر 43.8 فیصد تھا۔ اور جب پیر کو ضمنی انتخابات کے نتائج کا اعلان کیا گیا تو گنتی کے چند راو¿نڈ کے بعد دیکھا گیا کہ ووٹ شیئر 60 فیصد تک جا پہنچا ہے۔ اس کے مقابلے میں بی جے پی کے ووٹ شیئر میں کافی کمی آئی ہے۔ بائیں بازو کانگریس کے معاملے میں ان اعداد و شمار میں کوئی خاص تبدیلی نہیں آئی ہے۔ دیبانگشو نے وضاحت کی کہ بی جے پی کے بہت سارے ہندو ووٹ ترنمول کانگریس کو گئے ہیں۔
Source: social media
قصبہ کیس : سی پی نے کہا ہمیں ایسی چیز ملی جو حساس ہے، متاثرہ کی شناخت حساس ہے
قصبہ لاءکالج : گینگ ریپ کیس میں 6 دن بعد محکمہ تعلیم نے سخت کارروائی کی
عصمت دری کے واقعے پر تبصرہ، مدن مترا نے ترنمول کے شو کاز نوٹس کا جواب دیتے پارٹی سے غیر مشروط معافی مانگی
قصبہ عصمت دری کیس کے ملزم کو آج علی پور کورٹ میں پیش کیا جائے گا
لوریٹو کی طالبہ کی لاش سالٹ لیک میں اس کی رہائش گاہ کے نیچے سے خون آلود حالت میں ملی
اجتماعی زیادتی کیس میں دو طالبات کو کالج سے نکال دیا گیا، مرکزی ملزم 'ایم' نوکری سے ہاتھ دھو بیٹھا
پاس کرنے کے بعد پانچ برسوں تک کیمپس میں داخلے پر پابندی
قصبہ ریپ کیس کے مرکزی ملزم کو عارضی ملازمت کی تمام تنخواہ واپس کرنی ہوگی
سپریم کورٹ نے قابل اعتراض ریمارکس کے ملزم وجاہت خان کی گرفتاری پر عبوری روک لگائی
ابھیجیت گنگوپادھیائے جج کی کرسی کے بھی لائق نہیں تھے : کلیان بنرجی
معذور افراد کے لیے خصوصی کیٹیگری کی گاڑیاں، اور ان کے لائسنس بھی مختلف ہیں : محکمہ ٹرانسپورٹ
کئی اضلاع میں اگلے پانچ دنوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ! کچھ دنوں کے بارش کے بعد کلکتہ میں سورج طلوع
کیشتو پور کے ایک مکان میں آتشزدگی میں مکان مالک آگ میں جھلس کر جاں بحق
ثانوی تعلیمی بورڈ کے سابق صدر کلیانموئے کو بھرتی بدعنوانی کے معاملے میں ضمانت مل گئی