Bengal

شوہر نے بیوی کا گلا کاٹنے کے بعد خودکشی کر لی

شوہر نے بیوی کا گلا کاٹنے کے بعد خودکشی کر لی

شوہر کے خلاف بیوی کے قتل کا الزام لگایا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق شوہر نے بیوی کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کر لی۔ جنوبی 24 پرگنہ کے سونار پور میں پیش آئے اس واقعہ کی وجہ سے سنسنی پھیلی ہوئی ہے۔ گھر میں ایک ڈھائی سال کا بچہ ہے۔ اس کے رونے کی آواز سن کر پڑوسی دوڑ پڑے۔ گھر میں داخل ہو کر دیکھا تو بیوی کی منجمد لاش بستر پر پڑی ہے جس کا گلا کٹا ہوا ہے۔ شوہر رسی سے لٹکا ہوا ہے۔ اطلاع ملتے ہی علاقے میں کہرام مچ گیا۔ سونار پور تھانے کی پولیس کو اطلاع دی گئی۔ سونار پور تھانے کی پولیس نے دو لاشیں برآمد کرکے پوسٹ مارٹم کے لیے لے گئیں۔ابتدائی تفتیش کے مطابق شوہر نے گھریلو جھگڑے کی وجہ سے بیوی کو سوتے ہوئے قتل کیا اور رسی سے گلا دبا کر خودکشی کر لی۔ بیوی کا گلا فروٹ چاقو سے کاٹا گیا۔ پولیس پہلے ہی وہ چاقو برآمد کر چکی ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق ششدھر ہلدر گزشتہ 8 ماہ سے کرائے کے مکان میں رہ رہا تھا۔ ان کی بیوی پائل ہلدر اور ڈھائی سالہ بیٹا ان کے ساتھ رہتے تھے۔ اکثر ان کے درمیان جھگڑا رہتا تھا۔ لیکن، پڑوسی سوچ بھی نہیں سکتے کہ ایسا ہو سکتا ہے۔ کرایہ دار بھی حیران ہیں۔معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے۔

Source: Mashriq News service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments