ڈھاکہ، 23جولائی :بنگلہ دیش کی حکومت آج سرکاری ملازمتوں میں کوٹے سے متعلق فیصلےکو باضابطہ طور پر قبول کرے گی غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق دارالحکومت ڈھاکہ سمیت دیگر شہروں میں دوسرے روز بھی حالات پرسکون رہے مگر ملک میں کرفیو برقرار ہے جب کہ انٹرنیٹ اور ٹیلی کام سروسز بدستور بند ہیں رپورٹ کے مطابق طلبہ نے حسینہ واجد حکومت کو پرتشدد کریک ڈاون پر معافی مانگنے اور یونیورسٹیاں دوبارہ کھولنے سمیت 8 مطالبات پورے کرنے کےلیے 48 گھنٹے کی ڈیڈ لائن دی ہے۔ دوسری جانب بنگلہ دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے ملک میں پرتشدد واقعات اور حالات خراب کرنے کا الزام اپنے مخالفین پر ڈالتے ہوئے کہا کہ ہم کبھی کرفیو نہیں لگانا چاہتے تھے، ہمیں لوگوں کی حفاظت کے لیے کرفیو لگانے پر مجبور ہونا پڑا، جیسے ہی حالات معمول پر آئیں گے تو کرفیو اٹھا لیا جائیگا۔ یاد رہے کہ بنگلہ دیش میں ایک ہفتے سے جاری مظاہروں میں 163افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوئے تھے جس کے بعد سپریم کورٹ نے سرکاری ملازمتوں میں کوٹے پر بھرتی سے متعلق ہائیکورٹ کے حکم پر عمل درآمد روک دیا تھا۔
Source: uni news
ایران کا بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کی رپورٹ پر شدید احتجاج
غزہ میں امدادی مقام کے قریب اسرائیلی فائرنگ سے 10 افراد ہلاک، 100 سے زائد زخمی
اسرائیل کے انکار پر عرب اسلامی وزارتی کمیٹی نے رام اللہ کا دورہ ملتوی کر دیا
امریکہ تائیوان کے معاملہ پر آگ سے کھیلنے سے باز رہے: چین کا انتباہ
ٹرمپ کا ایلون مسک کو خدمات پر سونے کی چابی کا تحفہ
غزہ، یوکرین پر میکرون کے بیان ’’مغرب ساکھ کھو سکتا ہے‘‘ پر ایمنسٹی انٹرنیشنل کا طنز
جنگ بندی کی تجویز پر حماس کا جواب: شرائط دہرانے کے ساتھ ساتھ 10 زندہ اور 18 مردہ یرغمالیوں کی رہائی پر تیار
ہمارا ایک منصوبہ ہے، بیت حانون اور خان یونس میں غزہ کی لڑائی کا فیصلہ کر دیں گے: اسرائیل
اسرائیل کا عرب وزرائے خارجہ کے مغربی کنارے جانے پر پابندی لگانا قابل مذمت ہے : عرب وزرائے
چینی افواج تائیوان پر حملے کی مشق کر رہی ہیں: امریکی وزیر دفاع