بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری اور بی جے پی سے تعلق رکھنے والے وزیر داخلہ امیت شاہ کے بیٹے جے شاہ نے آئی سی سی چیئرمین شپ کا چارج سنبھال لیا۔ آئی سی سی نے بھی تصدیق کر دی ہے کہ جے شاہ نے بطور آئی سی سی چیئرمین عہدے پر کام کا آغاز کر دیا ہے، چیئرمین آئی سی سی کی حیثیت سے جے شاہ کے عہدے کی مدت شروع ہو گئی ہے۔ جے شاہ نے اپنے بیان میں کہا کہ آئی سی سی چیئرمین کا عہدہ سنبھالنے پر فخر محسوس کر رہا ہوں، آئی سی سی ڈائریکٹرز اور رکن بورڈز کی حمایت اور اعتماد کا شکر گزار ہوں۔ ان کاکہنا تھا کہ یہ کھیل کے لیے پُرجوش لمحہ ہے، ہم اولمپکس 2028 کی تیاری کر رہے ہیں، ہم کرکٹ کو شائقین کے لیے مزید دلچسپ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں، ہم ایک اہم موڑ پر ہیں جہاں مختلف فارمیٹس ایک ساتھ موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کے کھیل کی ترقی کو تیز کرنے کی ضرورت ہے، کرکٹ میں عالمی سطح پر بے پناہ صلاحیت موجود ہے، کھیل کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے لیے آئی سی سی ٹیم اور رکن ممالک کے ساتھ قریبی کام کرنے کا منتظر ہوں۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز ذرائع کے حوالے سے یہ خبر بھی سامنے آئی تھی کہ چیمئنز ٹرافی کے معاملے پر پاکستان کرکٹ بورڈ اور بی سی سی آئی کے درمیان ڈیڈ لاک کے بعد چیئرمین آئی سی سی گریگ بارکلے کی مدت ملازمت میں ایک ماہ کی توسیع کی جا سکتی ہے۔ تاہم اب اطلاعات ہیں کہ چیمئنز ٹرافی کا معاملہ کل تک حل ہونے کی امید ہے، اس بات کا امکان ہے کہ آئی سی سی بورڈ ممبران کی میٹنگ میں ووٹنگ سے پہلے ہی چیمئنز ٹرافی کا معاملہ حل ہو جائے۔ اگر بھارتی کرکٹ بورڈ اور آئی سی سی پاکستان کے فارمولے کو تسلیم کر لیتا ہے تو پھر اگلے تین برس تک نا بھارتی ٹیم پاکستان آکر کھیلے گی اور نا ہی پاکسانی ٹیم بھارت جاکر میچز کھیلے گی، اس ماڈل کو ہائبرڈ ماڈل کی بجائے کچھ اور نام دیا جائے گا۔
Source: social media
لاہور قلندرز کو بڑا دھچکا، حارث رؤف پی ایس ایل 9 سے باہر ہوگئے
اسپن میں پھنس کر انگلینڈ کو شکست، ہندستان فتح سے 152 رن دور
ڈھاکا میں ایشین کرکٹ کونسل کی میٹنگ، بھارت کا شرکت سے انکار
پی ایس جی نے ریئل میڈرڈ کو 4-0 سے شکست دے کر کلب ورلڈ کپ کے فائنل میں
ومبلڈن ٹینس: امریکا کے ٹیلر فرٹز اور بیلاروس کی آریانا سبالانکا سیمی فائنل میں پہنچ گئے
ومبلڈن ٹینس: امریکا کی آمینڈا انیس مووا نے بیلاروس کی آریانا سبالانکا کو ہرا کر ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا

اولمپک ہاکی: سیمی فائنل میں ہندستان نے برطانیہ کو شکست دی، بیلجیم کو ہار کا سامنا
زمبابوے کو اننگز اور 236 رنز سے شکست، جنوبی افریقا نے سیریز 0-2 سے جیت لی