Kolkata

گروپ سی بھرتی معاملے کی تحقیقات میں تیزی:ٹیچر س کے بعد اب کلکرک کی نوکری پر سی بی آئی کی نظر

گروپ سی بھرتی معاملے کی تحقیقات میں تیزی:ٹیچر س کے بعد اب کلکرک کی نوکری پر سی بی آئی کی نظر

کلکتہ : سی بی آئی نے گروپ سی بھرتی معاملے میں اپنی تحقیقات کو تیز کر دیا، گروپ سی کے تمام ملازمین کی معلومات سنٹر ل بورڈ آف ایجوکیشن سے مانگی ہے۔ اس سلسلے میں سی بی آئی کا ایک فوری خط بورڈ کے دفتر تک پہنچ گیا ہے، اور بورڈ نے ضلعی انسپکٹر ز سے تمام معلومات جلد طلب کیا ہے۔ ڈسٹرکٹ انسپکٹر کو ہدایت دی گئی ہے ک ہوہ گروپ سی کے ہر ملازمین کی تقرری کی تاریخ اور اس ملازم کے بارے میں رپورٹ جمع کریں۔ معلوم ہوا ہے کہ بھرتی کے معاملے میں پوری ریاست کے گروپ سی کے کارکن یا کلکرک تک سی بی آئی کی نظر میں ہیں۔ ایجنسی کے افسران گروپ سی میں کیڈر کی شمولیت کی بھی جانچ کر رہی ہے، اگر معاملے میں کوئی بے ضابطگی پائی گئی تو کلکرک مشکل میں پڑ سکتے ہیں۔ سپریم کورٹ نے بھی بھرتی کیس کی سماعت اور تحقیقات کے لئے پہلے سے ہی آخری تاریخ مقرر کر رکھی ہے

Source: Mashriq News service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments