Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Kolkata

کلکتہ ہائی کورٹ کے نئے چیف جسٹس رویندر وی گھوگے، گورنر نے حلف دلایا،

Admin
By Admin
Sep 09, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

MAMATA BANERJEE KA BADA ELAAN, BJP KI TANA SHAHI NA RUKI TOH DELHI MEIN KARENGI DHARNA

کلکتہ ہائی کورٹ کے نئے چیف جسٹس رویندر وی گھوگے، گورنر نے حلف دلایا،
کلکتہ ہائی کورٹ کے نئے چیف جسٹس رویندر وی گھوگے، گورنر نے حلف دلایا، — September 09, 2026
کلکتہ ہائی کورٹ کے نئے چیف جسٹس رویندر وی گھوگے، گورنر نے حلف دلایا،
کلکتہ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے طور پر رویندر وی گھوگے نے حلف اٹھایا۔ کئی مہینوں کے بعد ہائی کورٹ کو مستقل چیف جسٹس مل گئے۔ بدھ کو صبح 10 بجے ہائی کورٹ کے کمرہ نمبر 1 میں نئے چیف جسٹس کو گورنر آر این روی نے حلف دلایا۔ حلف برداری کی تقریب میں وزیراعلیٰ شوبھیندو ادھیکاری، اسپیکر رتھیندر بوس موجود تھے۔
اتنے دنوں تک کلکتہ ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس کی ذمہ داری جسٹس تاپوبراتا چکرورتی نبھا رہے تھے۔ سپریم کورٹ کالجیئم کی سفارش کے تقریباً ایک ماہ بعد، ہفتہ کو مرکزی حکومت نے بمبئی ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس رویندر وتھل راو¿ گھوگے کو کلکتہ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے عہدے پر تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔
1990 میں چھترپتی سمبھا جی نگر (سابقہ اورنگ آباد) کے ایم پی لا کالج سے تعلیم مکمل کرنے کے بعد اسی سال وکالت کے طور پر بمبئی ہائی کورٹ میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا رویندر وتھل راو¿ گھوگے نے۔ اپنے کیریئر کے آغاز میں گھوگے نے متعدد مزدور تنظیموں اور مزدوروں کی طرف سے ہزاروں مقدمات میں وکالت کی۔ اس کے علاوہ، انہوں نے تقریباً 250 کارپوریٹ اور ملٹی نیشنل کمپنیوں کی طرف سے بھی عدالت میں وکالت کی۔
وکالت کے ساتھ ساتھ جسٹس گھوگے نے بابا صاحب امبیڈکر مراٹھ واڑہ ودیا پیٹھ میں بطور مہمان پروفیسر تدریس بھی کی۔ قابل ذکر ہے کہ ان کے والد وی بی گھوگے اس یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر تھے۔ اسی طرح، رویندر گھوگے اورنگ آباد بار ایسوسی ایشن آف انڈسٹریل لائرز کے سیکریٹری اور صدر سمیت متعدد اہم عہدوں پر بھی فائز رہے۔
21 جون 2013 کو بمبئی ہائی کورٹ کے جج کے طور پر تعینات ہوئے گھوگے۔ اس کے بعد جون 2026 میں انہیں بمبئی ہائی کورٹ کا قائم مقام چیف جسٹس بنایا گیا تھا۔ اب وہ کلکتہ ہائی کورٹ کے مستقل چیف جسٹس بن گئے ہیں۔

کلکتہ ہائی کورٹ کے نئے چیف جسٹس رویندر وی گھوگے، گورنر نے حلف دلایا،...

Source: Admin

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn