Sports

جنسی استحصال کیس: بھارتی کرکٹر یش دیال کی گرفتاری پر حکم امتناع

جنسی استحصال کیس: بھارتی کرکٹر یش دیال کی گرفتاری پر حکم امتناع

جنسی استحصال کے کیس میں الہ آباد کی ہائی کورٹ نے بھارتی کرکٹر یش دیال کی گرفتاری پر حکم امتناع جاری کر دیا۔ میڈیا کے مطابق ہائی کورٹ نے اگلی سماعت تک پولیس کو یش دیال کو گرفتار کرنے سے روک دیا۔ دوران سماعت عدالت نے کہا کہ آپ ایک دو دن تک بے وقوف بنا سکتے ہیں، کوئی کسی کو کیسے 5 سال تک بےوقوف بنا سکتا ہے۔ میڈیا کے مطابق غازی آباد میں یش دیال کے خلاف 6 جولائی کو ایف آئی آر کا اندراج ہوا تھا۔ میڈیا کے مطابق رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) کے فاسٹ بولر یش دیال کے خلاف ایک خاتون سے زیادتی کا کیس رجسٹرڈ کیا گیا تھا۔ ایک خاتون نے فاسٹ بولر یش دیال پر جنسی استحصال کا الزام لگایا تھا، غازی آباد کی خاتون نے فاسٹ بولر پر جنسی استحصال کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دی تھی۔

Source: Social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments