لاہور: سہ فریقی سیریز کے دوسرے میچ میں جنوبی افریقی بیٹر میتھیو برِٹز نے ڈیبیو پر 150 رنز بناکر ون ڈے کرکٹ کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہونے والے سہ فریقی سیریز کے دوسرے میں جنوبی افریقا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نیوزی لینڈکو جیت کے لیے 305 رنز کا ہدف دیا۔ جنوبی افریقا کے بیٹر میتھیو برِٹز نے ڈیبیو پر 150 رنز بناکر ون ڈے کرکٹ کا نیا ریکارڈ قائم کیا جبکہ ویان ملڈر 64 اور جیسن اسمتھ نے 41 رنز بنائے۔ نیوزی لینڈکی جانب سے میٹ ہینری اور ول او رورکی نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔ واضح رہے کہ 3 ملکی سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 78 رنز سے شکست دی تھی۔ نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو 331 رنز کا ہدف دیا تھا، قومی ٹیم 252 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔
Source: social media
کیویز کے جو کیچز ہونے تھے وہ چھکے ہوئے: بولرحارث رؤف
عامر جمال نے سابق آسٹریلوی اسپنر کو رضوان کی انگریزی کا مذاق اڑانے پر کھری کھری سنادیں
عثمان خواجہ فلسطینیوں پر حملوں اور سیکڑوں شہادتوں پر پھر بول پڑے
میسی ارجنٹینا کی ورلڈکپ کوالیفائنگ ٹیم سے باہر، مگر کیوں؟
بنگلادیش کے 15 کرکٹرز ملائیشیا میں گرفتار
ہمیں پاور پلے میں بہتر ہونے کی ضرورت ہے: کپتان سلمان آغا
ہمیں پاور پلے میں بہتر ہونے کی ضرورت ہے: کپتان سلمان آغا
جاپان فیفا ورلڈ کپ 2026 کیلئے کوالیفائی کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی
یوزویندر چاہل سابق اہلیہ دھناشری ورما کو پونے پانچ کروڑ ادا کرنے پر تیار
کسی بولر کو 4 چھکے پڑ جانا کوئی بڑی بات نہیں ہے، عاقب جاوید