Bengal

گرفتاری کی خوف کی وجہ سے شاہجہاں حاضر ی نہیں دے رہے ہیں:وکیل

گرفتاری کی خوف کی وجہ سے شاہجہاں حاضر ی نہیں دے رہے ہیں:وکیل

شیخ شاہجہان کے گھر کی تلاشی کے دوران ای ڈی کے اہلکاروں کو نشانہ بننا پڑا۔ تب سے شاہ جہاں غائب ہیں۔ اس واقعے کے بعد سے ترنمول لیڈر شیخ شاہجہاں کو راشن بدعنوانی کے معاملے میں کئی بار طلب کیا جا چکا ہے۔ لیکن 'سندیش کھالی کا شیر' کہاں ہے؟ پولیس کے پاس بھی کوئی جواب نہیں۔ پیر کو شیخ شاہجہان کی عبوری ضمانت کا کیس عدالت میں تھا۔ شاہجہاں کے وکیل نے کہا کہ ای ڈی کو ان کے موکل کو مزید نوٹس نہیں بھیجنا چاہیے۔ شیخ شاہجہان کو بھی پیر کو طلب کیا گیا تھا، اس سے قبل انہوں نے حاضری سے گریز کیا۔شاہجہاں کے وکیل نے آج کہا کہ میرے موکل کو بار بار طلب کیا جا رہا ہے، تاکہ سمجھا جائے کہ ہم تعاون نہیں کر رہے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ مرکزی ایجنسی کو شبہ ہے کہ رقم بیرون ملک بھیجی گئی ہے۔ تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ ای ڈی کیا کہنا چاہ رہی ہے۔

Source: Mashriq News service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments