فرانسیسی صدر عمانویل میکروں نے لندن سے ایک بیان میں فرانس اور برطانیہ کی جانب سے فلسطینی ریاست کو مشترکہ طور پر تسلیم کرنے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہی واحد راستہ ہے جو اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان امن کے کسی افق کی طرف لے جاتا ہے۔ انہوں نے یہ بات برطانوی وزیرِاعظم کئیر سٹارمر کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کی۔ انہوں نے کہا میں دو ریاستی حل کے مستقبل پر یقین رکھتا ہوں جو اسرائیل کو اپنے ہمسایوں کے ساتھ امن اور سلامتی سے جینے کا موقع دے گا۔ میں سمجھتا ہوں کہ ہمیں پیرس، لندن اور دنیا بھر میں اپنی آوازوں کو یکجا کرنا چاہیے تاکہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کیا جا سکے اور اس سیاسی عمل کا آغاز ہو جو واحد راستہ ہے امن کی جانب۔ یوکرین اور روس کی جنگ کے حوالے سے میکرون اور سٹارمر نے جمعرات کو روسی صدر ولادیمیر پوتین پر دباؤ مزید بڑھانے اور ماسکو پر نئی پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ کیا تاکہ یوکرین میں فائر بندی تک پہنچا جا سکے۔ سٹارمر نے کہا کہ ہمیں اپنی کوششوں کو امن کے قیام پر مرکوز کرنا ہوگا اور پوتین کو مذاکرات کی میز پر بیٹھنے پر مجبور کرنا ہوگا، یہ ہم آہنگ دباؤ فرق پیدا کرے گا۔ میکرون نے بھی کہا کہ واضح ہے کہ ہمیں کچھ نیا درکار ہےتاکہ روس پر دباؤ مزید بڑھایا جا سکے۔
Source: Social media
حوثیوں کا کارگو بحری جہاز پر حملہ، 4 افراد ہلاک، 15 لاپتہ
پیوٹن پر ٹرمپ کی تنقید کے بعد روس نے یوکرین پر ڈرون کی بارش کر دی
جانتے ہیں ایران کا انتہائی افزودہ یورینیم کہاں دفن ہے: نیتن یاہو
جنگ بندی کیلیے ‘حالات’ تیار ہیں، اسرائیلی آرمی چیف
ٹرمپ انتظامیہ اور ریاست کیلیفورنیا میں انڈوں سے متعلق تنازع شدت اختیار کر گیا
سعودی کابینہ نے غیرملکیوں کو جائیداد کی ملکیت دینے کے قانون کی منظوری دے دی