Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS

Kolkata

ویزا کی میعاد ختم ہونے کے پانچ سال بعد بھی کلکتہ میں! غیر ملکی خاتون گرفتار

ویزا کی میعاد ختم ہونے کے پانچ سال بعد بھی کلکتہ میں! غیر ملکی خاتون گرفتار پاسپورٹ درست نہیں ہے۔ ویزا کی میعاد بھی تقریباً پانچ سال پہلے ختم ہو چکی تھی۔ لیکن تھائی لینڈ کی ایک خاتون کلکتہ میں آرام سے رہ رہی تھی۔ اتوار کو شرت بوس روڈ پر ایک سپا سینٹر پر چھاپہ مار کر کلکتہ پولیس نے اسے گرفتار کر لیا۔ ان جیسی کوئی اور غیر ملکی شہری بھی غیر قانونی طور پر شہر میں موجود ہے یا نہیں، اس کی تلاش جاری ہے۔ شہر بھر میں تلاشی کے لیے خصوصی تفتیشی ٹیم اتر گئی ہے۔ بغیر قانونی اجازت کے کلکتہ میں کون کون موجود ہے، اسے تلاش کرنے کے لیے جولائی میں ہی کلکتہ پولیس نے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی تھی۔ وہ متحرک ہو گئی۔ ذرائع کے مطابق، اتوار کی شام تقریباً ۵ بجے اس ٹیم نے 15سی شرت بوس روڈ پر ایک سپا سینٹر پر چھاپہ مارا۔ وہاں سے ایک خاتون کو گرفتار کیا گیا۔ پوچھ گچھ میں معلوم ہوا کہ وہ تھائی لینڈ کی شہری ہے۔ اس کا نام ایم سانسوکنیوت ہے۔ اصل میں وہ بنکاک کی رہائشی ہے، لیکن گزشتہ کئی سالوں سے وہ کلکتہ کے تلِجلا تھانہ علاقے کے چوباگا روڈ پر رہ رہی تھی۔ الزام ہے کہ اس خاتون نے بھارت میں رہنے کے لیے کوئی قانونی کاغذ یا دستاویز پیش نہیں کی۔ رات ہی اسے خواتین پولیس کی مدد سے تھانے لایا گیا۔ پوچھ گچھ کے دوران اس نے تھائی لینڈ کا پاسپورٹ دکھایا۔ تاہم اس کی میعا2020 کی23فروری سے2025 کی23فروری تک تھی۔ اس کے علاوہ، جس ٹورسٹ ویزا پر وہ بھارت آئی تھی، اس کی میعاد2020کی 28 فروری سے2012کی 27 فروری تک تھی۔ یعنی پانچ سال پہلے ہی ویزا کی میعاد ختم ہو چکی تھی۔ قانونی دستاویزات کے بغیر وہ غیر قانونی طور پر بھارت میں رہ رہی تھی۔ ابھی اس غیر ملکی خاتون کو ٹالی گنج خواتین تھانے میں رکھا گیا ہے۔ ہر وقت اس پر سی سی کیمرے کی نگرانی ہے۔ پیر کو اسے کلکتہ کے فارنرز ریجنل رجسٹریشن آفس میں پیش کیا جائے گا۔

Source: Admin

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Popular in Kolkata

کلکتہ میں قدرتی آفت!بھاری بارش سے تعداد اموات نو ہوگئی، عام زندگی ٹھپ

10 months ago

اگر 32,000 نوکریاں منسوخ ہو جاتی ہیں تو باقی کا کیا ہوگا؟

11 months ago

رضوان الرحمن کی و الدہ کشور جہاں کا انتقال، ممتا کا اظہار تعزیت

کالی گھاٹ مندر سے لے کر وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی رہائش گاہ تک کا ایک وسیع علاقہ زیر آب

سمندری طوفان کا مقام تبدیل،بارش کے امکانات مزید بڑھ گئے؟

موسلا دھار بارش سے کولکتہ میں سیلاب، 7 افراد ہلاک، سڑکیں 3 فٹ تک پانی سے ڈوبیں

Related Articles

Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments