Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Kolkata

ہجومی تشددمیںنوجوان کی موت، متعدد گاڑیوں میں توڑ پھوڑ، سلی گڑی میں کشیدگی

Admin
By Admin
Oct 03, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

BAGRESHWAR BABA KI TASVEER JALANE PAR CM SUVENDU ADHIKARI SAKHT, KOLKATA POLICE KO ARRSTE KA DIYA HUKM

ہجومی تشددمیںنوجوان کی موت، متعدد گاڑیوں میں توڑ پھوڑ، سلی گڑی میں کشیدگی
ہجومی تشددمیںنوجوان کی موت، متعدد گاڑیوں میں توڑ پھوڑ، سلی گڑی میں کشیدگی — October 03, 2026
ہجومی تشددمیںنوجوان کی موت، متعدد گاڑیوں میں توڑ پھوڑ، سلی گڑی میں کشیدگی
گائے چور ہونے کے شبہ میں دو نوجوانوں کو پکڑ کر ان پر ہجومی تشدد کیا گیا۔ اس تشدد میں ایک نوجوان کی موت ہو گئی، جبکہ دوسرا شدید زخمی ہے۔ دل دہلا دینے والا یہ واقعہ سلی گڑی کے ماتی گاڑہ علاقے میں پیش آیا۔ الزام ہے کہ متعدد گاڑیوں میں توڑ پھوڑ کرنے کے بعد انہیں آگ بھی لگا دی گئی۔ پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔ آخری اطلاعات تک اس معاملے میں چار افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔
پولیس اور مقامی ذرائع کے مطابق یہ واقعہ ہفتہ کی علی الصبح ماتی گاڑہ تھانے کے تاراباڑی علاقے میں بالاسن ندی کے کنارے پیش آیا۔ بتایا گیا ہے کہ کچھ نامعلوم نوجوان ندی کے کنارے سے گزر رہے تھے۔ ان کے ساتھ گاڑیاں بھی تھیں۔ علی الصبح نامعلوم نوجوانوں کو گاڑیوں کے ساتھ دیکھ کر مقامی لوگوں کو شبہ ہوا۔ گائے چوری کرنے والے ہونے کے شبہ میں علاقے کے لوگوں نے ان نوجوانوں کا پیچھا کیا۔
ان میں سے دو نوجوانوں کو پکڑ لیا گیا، جبکہ دیگر افراد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ مقامی لوگوں نے دو گاڑیاں بھی روک لیں۔ اس کے بعد دونوں نوجوانوں کو پکڑ کر ان پر ہجومی تشدد شروع کر دیا گیا۔ الزام ہے کہ مارپیٹ کے نتیجے میں ایک نوجوان کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ دوسرا نوجوان شدید زخمی حالت میں سڑک پر پڑا رہا۔
واقعے کے بعد علاقے میں شدید کشیدگی پھیل گئی۔ دونوں گاڑیوں میں توڑ پھوڑ کرنے کے بعد انہیں آگ لگا دی گئی۔ اطلاع ملتے ہی ماتی گاڑہ تھانے کی پولیس کی بڑی نفری موقع پر پہنچی اور حالات کو قابو میں کرنے کی کوشش کی۔ شدید زخمی نوجوان کو ریسکیو کرکے اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہا ہے۔ متوفی کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دی گئی ہے۔
واقعے کے بعد ہفتہ کی صبح سے ہی گرفتاریوں کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ اب تک اس معاملے میں چار افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔مقامی باشندوں کا الزام ہے کہ علاقے میں وقتاً فوقتاً گائے چوری کے واقعات پیش آ رہے ہیں۔ لگاتار کئی واقعات کے بعد مقامی لوگوں میں پہلے ہی غصہ پایا جا رہا تھا۔ ہفتہ کی علی الصبح کچھ لوگوں کو گاڑیوں کے ساتھ علاقے میں گھومتے دیکھ کر مقامی لوگوں کو شبہ ہوا۔ اس کے بعد گاو¿ں کے باشندوں نے ان کا پیچھا کیا اور دو افراد کو گاڑی سمیت پکڑ لیا، جبکہ باقی افراد فرار ہو گئے۔

ہجومی تشددمیںنوجوان کی موت، متعدد گاڑیوں میں توڑ پھوڑ، سلی گڑی میں کشیدگی...

Source: Admin
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn