Akhbar-e-Mashriq

Akhbar-e-Mashriq

Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Kolkata

طویل عرصے سے ساتھ رہنے والے مہاوت پر ہی ہاتھی نے کیا حملہ

Admin
By Admin
Nov 02, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

KOLKATA KI GERUA SAMMAN YATRA SUVENDU ADHIKARI KA SAKHT ANDAZAZ

طویل عرصے سے ساتھ رہنے والے مہاوت پر ہی ہاتھی نے کیا حملہ
طویل عرصے سے ساتھ رہنے والے مہاوت پر ہی ہاتھی نے کیا حملہ — November 02, 2026
طویل عرصے سے ساتھ رہنے والے مہاوت پر ہی ہاتھی نے کیا حملہ
طویل عرصے سے دوستی اور ساتھ کا رشتہ تھا، لیکن اسی مہاوت ساتھی پر ہاتھی نے حملہ کر دیا! ہاتھی کے حملے میں زخمی ہونے والے تجربہ کار مہاوت ہیرا راوا کی حالت تشویشناک ہے۔ انہیں علی پور دوار ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ پیر کی صبح پانی جھورا علاقے میں پیش آنے والے اس واقعے سے محکمہ جنگلات کے اہلکاروں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ اس واقعے کے بعد جنگلات کے اہلکاروں کی سلامتی پر بھی سوالات اٹھنے لگے ہیں۔ اگر اتنے تجربہ کار مہاوت کو بھی اس طرح کے حملے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے تو دوسرے اہلکاروں کی حفاظت کیسے ہوگی؟ واقعے کی اطلاع ملنے پر ریاستی وزیر جنگلات منوج اوراو¿ں نے زخمی مہاوت کے علاج کا مکمل خرچ اٹھانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
معلوم ہوا ہے کہ پیر کی صبح تقریباً ساڑھے چھ بجے ایسٹ دمن پور رینج کے تحت چیکو بیٹ کے پانی جھورا علاقے میں یہ واقعہ پیش آیا۔ مہاوت ہیرا راوا چندن نامی ہاتھی کو جنگل کی سیر کرانے کے بعد ڈپو میں لے جا رہے تھے۔ اسی دوران اچانک چندن نے پیچھے سے اپنے ہی مہاوت ہیرا کو زور سے دھکا دے دیا۔ اچانک ہونے والے اس حملے کو ہیرا سنبھال نہیں سکے اور شدید زخمی ہو گئے۔
واقعے کے فوراً بعد ان کے ساتھی اہلکار موقع پر پہنچ گئے۔ کسی طرح چندن کو ڈپو میں بند کیا گیا اور ہیرا کو وہاں سے نکال کر اسپتال پہنچایا گیا۔ علی پور دوار ضلع اسپتال کے آرتھوپیڈک ماہر ڈاکٹر انندیہ ساہا کے مطابق ہیرا کی حالت کافی تشویشناک ہے۔ ان کی ریڑھ کی ہڈی میں مسئلہ ہے۔ اس کے علاوہ ان کی کئی پسلیوں میں بھی فریکچر آیا ہے۔ ان کا ضروری علاج کیا جا رہا ہے۔
طویل عرصے سے ہاتھیوں کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ رکھنے کے باوجود ہیرا اس قدر خوفناک حادثے کا شکار کیسے ہوئے، اس پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ اس واقعے کے بعد یہ بحث بھی شروع ہو گئی ہے کہ محکمہ جنگلات کے اہلکاروں کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے کس طرح کے احتیاطی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
اس واقعے کی اطلاع دیتے ہوئے ریاست کے محکمہ جنگلات و ماحولیات کے وزیر منوج کمار اوراو¿ں سے رابطہ کیا گیا۔ انہوں نے یقین دلایا کہ وہ زخمی مہاوت سے ملاقات کریں گے اور ان کے علاج کے تمام ضروری انتظامات کیے جائیں گے۔ فی الحال سب کی نظریں ہیرا راوا کی طبیعت پر مرکوز ہیں۔

طویل عرصے سے ساتھ رہنے والے مہاوت پر ہی ہاتھی نے کیا حملہ...

Source: Admin
Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn