پی کر موٹر سائیکل چلانے کے دوران دو افراد کی جان چلی گئی۔مرشد آباد کے سمشیر گنج کے باسودیب پور میں قومی شاہراہ پر ڈیوائیڈر سے ٹکرانے سے دو لوگوں کی موت ہو گئی۔ معلوم ہوا ہے کہ موٹر سائیکل پر تین سوار تھے۔ دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق تینوں نشے کی حالت میں تھے۔ سڑک پار کرتے وقت موٹر سائیکل کنٹرول کھو بیٹھی اور ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی۔مقامی ذرائع کے مطابق یہ خوفناک سڑک حادثہ جمعرات کی آدھی رات کو سمشیر گنج کے باسودیب پور میں قومی شاہراہ 34 پر پیش آیا۔ دو موٹر سائیکل سوار نوجوانوں کی موت ہو گئی۔ ایک اور شخص کو شدید زخمی حالت میں اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق مہلوک نوجوانوں کے نام تنموئے سرکار (19) اور بیمن سرکار (22) ہیں۔ دونوں کے گھر مرشد آباد کے سوتی تھانہ علاقے کے فرید پور گاوں میں ہیں۔ پولیس نے لاش کو پہلے ہی برآمد کرکے پوسٹ مارٹم کے لیے جنگی پور اسپتال بھیج دیا ہے۔
Source: Akhbare Mashriq News Service
سی پی ایم نے الٹاگرام کوآپریٹیو سوسائٹی کے انتخابات میں 9 میں سے 8 سیٹوں پر کامیابی حاصل کی
پیسے نہ نکالنے پر بدمعاشوں نے تاجر کی پٹائی کی، ساراواقعہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں قید
پنڈوا میں سبز آندھی چلی، ترنمول نے 3 کوآپریٹیو پر قبضہ کر لیا
شراب پارٹی کے خلاف احتجاج کرنے پرکونسلر کی پٹائی
دوارس میں چائے باغات پھر بند، 636 مزدور بے روزگار
ایوان داس نے بلاک ٹاﺅن صدر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا
باپ کی مار اور تشددکی وجہ سے ہ نوجوان نے تین سال بعد بھی گھر واپس آنے سے انکار کر دیا
بنگلہ دیشی نوجوان نے ہندوستان میں فرضی والدین بنا کر بڑا کارنامہ انجام دیا
گھٹال میں سیلابی پانی میں بہہ گیا نوجوان، کافی تلاش کے بعد لاش برآمد
بی جے پی کا دیب پر حملہ،گھٹال ماسٹر پلان کو دھوکہ قرار دیا