Kolkata

ڈکیتی کا منصوبہ ناکام، 2 گرفتار، آتشیں اسلحہ اور کارتوس برآمد

ڈکیتی کا منصوبہ ناکام، 2 گرفتار، آتشیں اسلحہ اور کارتوس برآمد

جرائم پیشہ افراد کا گروہ ڈکیتی کی غرض سے جمع ہوئے تھے۔ گویش پور پولس چوکی کی پولیس نے ریلوے پھاٹک نمبر 41 کلیانی سے ملحقہ علاقہ میں کارروائی کرتے ہوئے 2 سماج دشمن عناصر کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے ان کے پاس سے ایک آتشیں اسلحہ، ایک راونڈ گولیاں، ایک تیز دھار چاقو برآمد کیا۔ پیر کی رات کو کلیانی تھانے کے تحت گویش پور پولیس چوکی کے قریب ایک خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ سماج دشمن عناصر کا ایک گروپ ریلوے پھاٹک نمبر 41 سے متصل علاقے میں جمع ہے۔ اطلاع ملنے پر انہوں نے علاقے میں چھاپہ مارا۔ پولیس کی کارروائی کے دوران ڈاکو کے متعدد ارکان موقع سے فرار ہو گئے تاہم پولیس نے دونوں مجرموں کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔

Source: mashrique

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments