Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Kolkata

نندی گرام سے کانگریس کے امیدوار نے ضمانت کےلئے ہائی کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا

Admin
By Admin
Sep 23, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

KOLKATA METRO STATION PAR MAHILA PASSENGER AUTHORITIES NE LAGAYA JURMANA

نندی گرام سے کانگریس کے امیدوار نے ضمانت کےلئے ہائی کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا
نندی گرام سے کانگریس کے امیدوار نے ضمانت کےلئے ہائی کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا — September 23, 2026
نندی گرام سے کانگریس کے امیدوار نے ضمانت کےلئے ہائی کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا
نندی گرام کے کانگریس امیدوار ملن پردھان ایک بار پھر کلکتہ ہائی کورٹ سے رجوع ہوئے ہیں۔ بدھ کی صبح ان کے دو وکیل ملن مکھوپادھیائے اور ایان بھٹاچاریہ نے ضمانت کے معاملے پر عدالت کی توجہ مبذول کرائی۔بدھ کو کانگریس امیدوار ملن کے وکلا نے جسٹس تیرتھنکر گھوش کی عدالت میں بتایا کہ وہ اپنے موکل کی ضمانت کی درخواست دائر کرنا چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ملن ضمنی انتخاب کے امیدوار ہیں۔ ضمانت کی درخواست پر سماعت میں وقت لگے گا، اس لیے عدالت مقدمہ دائر کرنے کی اجازت دے اور اس معاملے کی جلد سماعت کی جائے۔ وکلا کا مو¿قف سننے کے بعد جسٹس گھوش نے ضمانت کی درخواست دائر کرنے کی اجازت دے دی۔ رواں ہفتے ہی اس پر سماعت کا امکان ہے۔
گزشتہ جمعہ کو 19 سال پرانے ایک مقدمے میں ملن کو مشرقی مدناپور کے چندی پور سے گرفتار کیا گیا تھا۔ پولیس ذرائع کے مطابق، ان کے خلاف 2007 کی اراضی حصول مخالف تحریک کے دوران قتل، قتل کی کوشش، لوگوں کے ساتھ اجتماع، لوٹ مار سمیت نندی گرام تھانے میں تین اور کھیجوری تھانے میں ایک مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
اس سے قبل بھی ایک دوسرے معاملے میں ملن ہائی کورٹ سے رجوع کر چکے ہیں۔ اب تک انہیں دو مقدمات میں گرفتار کیا جا چکا ہے۔ باقی پانچ مقدمات میں حفاظتی ضمانت حاصل کرنے کے لیے نندی گرام کے کانگریس امیدوار نے عدالت سے درخواست کی تھی۔ منگل کو جسٹس سوگت بھٹاچاریہ کی بنچ میں اس معاملے کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران ملن کے وکیل ایان نے سوال اٹھایا کہ ضمنی انتخاب سے عین پہلے 2007 کے مقدمے میں ملن کو کیوں گرفتار کیا گیا؟ انہوں نے کہا، ”جمہوری عمل کو کس طرح متاثر کیا جا سکتا ہے، یہ اس کی ایک مثالی مثال ہے۔“
اس کے جواب میں ریاستی حکومت نے اپنی دلیل پیش کی۔ ریاست کے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل راج دیپ مجومدار نے بتایا کہ گرفتاری کا وارنٹ 2007 کا ہی ہے۔ انتخابات کے دوران مثالی ضابط? اخلاق کے تحت صرف ملن ہی نہیں بلکہ دیگر افراد کے خلاف موجود وارنٹ بھی نافذ کیے گئے ہیں۔ ریاست نے یہ بھی کہا کہ باقی پانچ مقدمات میں ملن اصل ملزم نہیں ہیں، اس لیے ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جائے گی۔ اس وقت ہائی کورٹ نے بھی کہا تھا کہ فی الحال وہ اس معاملے میں کوئی ہدایت جاری نہیں کر رہی ہے۔

نندی گرام سے کانگریس کے امیدوار نے ضمانت کےلئے ہائی کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا...

Source: Admin

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn