نیو جرسی : چیلسی فٹبال کلب نے 2025 فیفا کلب ورلڈ کپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا، فائنل میچ میں مدمقابل پیرس سینٹ جرمین کو 3 گول سے شکست دے دی۔ رپورٹ کے مطابق نیو جرسی کے میٹ لائف اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میگا ایونٹ کے فائنل میں انگلش کلب نے پیرس سینٹ جرمین (پی ایس جی) کو 3 سے ہرا دیا۔ حریف ٹیم کوئی گول نہ کرسکی۔، چیلسی نے یہ کامیابی اپنے نئے منیجر اینزو ماریسکا کی شاندار حکمتِ عملی کی بدولت حاصل کی، جس نے ٹیم کو پہلے ہاف ہی میں تین گول کی برتری دلوا دی۔ چیلسی کے 22 سالہ کھلاڑی کونی پالمر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2 گول اسکور کیے، انہوں نے تیسرا گول اسٹرائیکر جواؤ پیڈرو کو پاس دے کر کروایا۔ فائنل میچ کی خاص بات یہ بھی تھی کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی فائنل میچ اسٹیڈیم میں دیکھا، ان کے ساتھ فیفا کے صدر جیانی انفانٹینو بھی خصوصی باکس میں موجود تھے، بعد ازاں انہوں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے اور گروپ فوٹو بھی بنوایا۔ یہ کامیابی چیلسی کے لیے یورپین چیمپئنز لیگ کی کامیابی کے بعد دوسری بڑی ٹرافی ہے، جو مئی میں جیتی گئی تھی۔ اس میچ کو 2026 میں امریکہ میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ کے فائنل کے لیے ایک ٹیسٹ ایونٹ بھی سمجھا جا رہا ہے کیونکہ 2026 کا ورلڈ کپ فائنل بھی اسی میٹ لائف اسٹیڈیم میں منعقد ہوگا۔
Source: Social media
لاہور قلندرز کو بڑا دھچکا، حارث رؤف پی ایس ایل 9 سے باہر ہوگئے
اسپن میں پھنس کر انگلینڈ کو شکست، ہندستان فتح سے 152 رن دور
آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کی ٹسیٹ سیریز میں کئی ریکارڈ بن گئے
بھارت ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کے خلاف محفوظ پوزیشن میں
ڈھاکا میں ایشین کرکٹ کونسل کی میٹنگ، بھارت کا شرکت سے انکار
ومبلڈن ٹینس: دوسرے سیمی فائنل میں یانک سنر نے نوواک جوکووچ کو ہرا دیا