Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Kolkata

شدید بارش میں ترپال کے سہارے بچوں کا چل رہا ہے اسکول

Admin
By Admin
Sep 01, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

OWAISI KA BJP PAR TEZ TAANA BABUR KE DESH NE PM MODI KO AWARD DIYA

شدید بارش میں ترپال کے سہارے بچوں کا چل رہا ہے اسکول
شدید بارش میں ترپال کے سہارے بچوں کا چل رہا ہے اسکول — September 01, 2026
شدید بارش میں ترپال کے سہارے بچوں کا چل رہا ہے اسکول
گردباد کے باعث ریاست بھر میں شدید بارش ہو رہی ہے۔ اس موسلا دھار بارش میں اسکولوں میں ترپال اور پلاسٹک کے سہارے کلاسیں چل رہی ہیں۔ پانی اور کیچڑ میں بیٹھے اور کھڑے چھوٹے طلبائ بے حال ہیں۔ اس صورتحال میں اسکول کے اساتذہ کی آنکھوں میں بھی آنسو ہیں۔ اسکول کیسے چلے گا؟ اسی فکر میں اسکول انتظامیہ ہے۔ یہ واقعہ مشرقی میدنی پور کے پانشکورا باہارپوتا نمبر ایک پرائمری اسکول کا ہے۔ اسکول کا زیادہ تر حصہ گرا دیا گیا ہے۔ اور برسات کے موسم میں اس طرح کلاسیں چل رہی ہیں! لیکن یہ حالت کیوں ہے؟
پانشکورا باہارپوتا نمبر ایک پرائمری اسکول 115 سال پرانا ہے۔ یہ اسکول کسی اور کی زمین پر بنا تھا۔ زمین واپس لینے کے لیے مقدمہ چلا۔ کلکتہ ہائی کورٹ نے حال ہی میں اس مقدمے میں مدعی کے حق میں فیصلہ دیا۔ عدالت کے حکم پر گزشتہ ہفتہ کو اسکول کی عمارت کا تقریباً 70 فیصد حصہ گرا دیا گیا۔ صرف کلاس روم ہی نہیں، اسکول کے بیت الخلاء بھی ڈھا دیے گئے۔ پیر کو اس گرے ہوئے مکان کے باہر، صحن میں کلاس ہوئی۔ دوسری طرف گزشتہ روز پیر سے ہی بارش شروع ہو گئی تھی۔ گردباد کے باعث صبح سے موسلا دھار بارش ہو رہی ہے۔ اس حالت میں طلباء کو بھیگ کر کلاس کرنی پڑی۔ بارش میں ترپال اور پلاسٹک ٹانگ کر کلاسیں چل رہی ہیں۔ تیز ہوا کے ساتھ بارش کے چھینٹوں سے کتابیں اور طلباء بھیگ رہے ہیں۔ کلاس پڑھانے آئے اساتذہ بھی بھیگ رہے ہیں۔ متعدد کلاس روم نہ ہونے کی وجہ سے طلباء کو باہر ہی کلاس کرنی پڑ رہی ہے۔ اس صورتحال میں اسکول کے تقریباً 130 طلباءشدید پریشانی کا شکار ہیں۔ پانی اور کیچڑ میں کھڑے اور بیٹھے طلباء بے حال ہیں۔ صرف یہی نہیں، بیت الخلاء نہ ہونے کی وجہ سے طلباءکو بھی پریشانی ہو رہی ہے۔ طلباءکو دور جا کر ٹوائلٹ کرنا پڑ رہا ہے۔ مڈ ڈے میل کا کھانا پکانے میں بھی دشواری پیش آ رہی ہے۔ دور سے پینے کا پانی لا کر کسی طرح کھانا پکانا پڑا۔ لیکن اس طرح کب تک؟

شدید بارش میں ترپال کے سہارے بچوں کا چل رہا ہے اسکول...

Source: Admin

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn