Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Kolkata

، ترنمول کو مورد الزام ٹھہراتے ہوئے اساتذہ اور اسکول عملے کی بھرتی کا وعدہ وزیر اعلیٰ کا

Admin
By Admin
Sep 05, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

NICU MEIN BHADKI AAG, 9 NEWBORNS KI BACHAI JAAN VIDEO HUA VIRAL

، ترنمول کو مورد الزام ٹھہراتے ہوئے اساتذہ اور اسکول عملے کی بھرتی کا وعدہ وزیر اعلیٰ کا
، ترنمول کو مورد الزام ٹھہراتے ہوئے اساتذہ اور اسکول عملے کی بھرتی کا وعدہ وزیر اعلیٰ کا — September 05, 2026
، ترنمول کو مورد الزام ٹھہراتے ہوئے اساتذہ اور اسکول عملے کی بھرتی کا وعدہ وزیر اعلیٰ کا
ریاست کے 'کمزور' تعلیمی نظام کو نئی بی جے پی حکومت نئی شکل دے رہی ہے۔ ریاست کے تعلیمی نظام کو دوبارہ ملک میں اولین صف میں لانے کے لیے وزیر اعلیٰ شوبھیندو ادھیکاری پ±رعزم ہیں۔ یوم اساتذہ کی تقریب میں انہوں نے متعدد بڑے پیغامات دیے۔ انہوں نے اساتذہ اور اسکول عملے کی بھرتی کا وعدہ بھی کیا۔ اس کے ساتھ ہی آج انہوں نے ایک بار پھر ریاست کی سابقہ ترنمول کانگریس حکومت کو مورد الزام ٹھہرایا۔
ترنمول کانگریس کے دور میں اساتذہ کی بھرتی سمیت متعدد بدعنوانیوں کے الزامات سامنے آئے۔ بدعنوانی میں ملوث 26 ہزار اساتذہ اور اسکول عملے کی نوکریاں سپریم کورٹ کے حکم پر ختم کر دی گئی تھیں۔ بی جے پی کے دور میں نئے سرے سے بھرتی کا عمل جاری ہے۔ ترنمول دور میں ایس ایس سی میں زبانی امتحان میں بھی زیادہ نمبر دیے گئے تھے۔ زبانی امتحان میں زیادہ نمبر کیوں دیے گئے؟ دھاندلی کے لیے؟ یہ سوال آج وزیر اعلیٰ نے اٹھایا۔ شوبھیندو نے کہا، "میں نے ایس ایس سی کو کہا ہے کہ زبانی امتحان میں 5 نمبر سے زیادہ نہیں دیے جائیں۔" ترنمول دور میں قومی تعلیمی پالیسی ریاست میں نافذ نہیں کی گئی۔ سابقہ حکومت نے کھیل کود، امام اور مو¿ذن کے وظائف دیے، جبکہ تعلیمی شعبے میں 3 سال تک کمپوزٹ گرانٹ روک کر رکھی گئی۔ وزیر اعلیٰ نے یہ الزام بھی عائد کیا۔

، ترنمول کو مورد الزام ٹھہراتے ہوئے اساتذہ اور اسکول عملے کی بھرتی کا وعدہ وزیر اعلیٰ کا...

Source: Admin

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn