Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Kolkata

یوم اساتذہ سے پہلے ہی بری خبر، المناک سڑک حادثے میں استاد کی موت

Admin
By Admin
Sep 05, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

HEAVY RAIN AK ASAR: DELHI AIRPORT PAR WATERLOGGING, FLIGHTS BHI DIVERT

یوم اساتذہ سے پہلے ہی بری خبر، المناک سڑک حادثے میں استاد کی موت
یوم اساتذہ سے پہلے ہی بری خبر، المناک سڑک حادثے میں استاد کی موت — September 05, 2026
یوم اساتذہ سے پہلے ہی بری خبر، المناک سڑک حادثے میں استاد کی موت
طالب علم کو پڑھا کر گھر لوٹ رہے تھے ایک ٹیوٹر۔ اس دوران المناک سڑک حادثے میں ان کی موت ہوگئی۔ یوم اساتذہ سے ایک رات قبل یہ حادثہ مشرقی بردھامان کے رائنا میں پیش آیا۔ متوفی کا نام امیت کمار کولے ہے۔ بتایا گیا کہ بائیک چلاتے ہوئے اچانک سامنے ایک گیدڑ آ گیا، جس سے وہ چھٹ کر گر گئے۔ اس حادثے سے ان کے گھر میں چیخ و پکار مچ گئی، پڑوسی بھی غمزدہ ہیں۔
پولیس اور مقامی ذرائع کے مطابق، رائنا ون بلاک کے ناروگرام پوسٹ آفس کے تحت بھیم پور گاو¿ں میں 34 سالہ امیت کمار کولے کا گھر ہے۔ وہ پیشے سے نجی ٹیوٹر تھے اور اپنے گھر کے علاوہ طلبائ کے گھر جاکر بھی پڑھاتے تھے۔ گزشتہ جمعہ کی رات پرائیویٹ ٹیوشن ختم کرکے وہ سگرائی بازار سے بائیک چلا کر گھر لوٹ رہے تھے۔ بارش کی رات ہونے کی وجہ سے سڑک پر لوگ کم تھے اور گردونواح میں روشنی بھی کم تھی۔ رات ساڑھے دس بجے کے قریب ناروگرام بس اسٹاپ کے قریب یہ حادثہ پیش آیا۔

یوم اساتذہ سے پہلے ہی بری خبر، المناک سڑک حادثے میں استاد کی موت...

Source: Admin

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn