کلکتہ : ایک بار پھر میٹرو لائن پر چھلانگ لگا کر خودکشی کی کوشش کی گئی۔ اس بار چاندنی چوک میٹرو اسٹیشن پرخودکشی کی گئی۔ اس کے نتیجے میں، بلیو لائن (دکشنیشور سے کوی سبھاش) پر میٹرو خدمات پیر کو درہم برہم ہوگئیں۔ معلوم ہوا ہے کہ دوپہر 12 بجے کے بعد چاندنی اسٹیشن کی اپ لائن پر دکشنیشور جانے والی ٹرین کے سامنے ایک شخص نے اچانک چھلانگ لگا دی۔ خودکشی کی کوشش نے میدان سے گریش پارک تک اپ اور ڈاون دونوں لائنوں پر خدمات کو متاثر کیا۔میٹرو ذرائع کے مطابق خودکشی کی کوشش کا واقعہ آج دوپہر 12 بجے کے قریب پیش آیا۔ واقعے کے بعد اسٹیشن کو فوری طور پر خالی کرا لیا گیا۔ اسے بچانے کے لیے تیسری لائن میں بجلی منقطع کر دی گئی۔ میٹرو کے چیف پبلک ریلیشن آفیسر راکیش کمار نے کہا، "ایک شخص نے چاندنی چوک اسٹیشن پر لائن کود کر خودکشی کرنے کی کوشش کی۔ اسے بچانے کی کوششیں جاری ہیں۔ فی الحال میٹرو کبی سبھاش اور میدان اور دکشنیشور سے گریش پارک کے درمیان چل رہی ہے۔
Source: Social Media
لڑکی کو ایک افسر نے رات گزارنے کے لیے کہا تھا: سابق سپرینٹنڈنٹ اختر علی کا دھماکہ خیز بیان
بلاک پریسیڈنٹ پر اجتماعی عصمت دری کا الزام
سرمایہ کاری کمپنی کا سرٹیفکیٹ جعلی بنا کر رقم نکلوانے کا الزام
خراب نتائج کے باوجود شمالی کولکاتا سی پی ایم کےلئے جنوبی کولکاتا سے بہتر
میٹرو میں اب ڈرائیوروں کی ضرورت نہیں ہوگی
اوبی سی مسلم ریزرویشن معاملے کی اگلی سماعت 28جنوری کو ہوگی