انگلینڈ ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس کے گھر پر چوری ہوگئی۔ بین اسٹوکس کے گھر چوری ان کی ٹیسٹ سیریز کےلیے پاکستان میں موجودگی کے دوران ہوئی۔ چوری بین اسٹوکس کے ڈرہم کاؤنٹی میں واقع گھر میں ہوئی۔ بین اسٹوکس نے چوری کی واردات کے بعد اپیل سوشل میڈیا پوسٹ پر کی۔ اپنے پیغام میں بین اسٹوکس کا کہنا تھا کہ 17 اکتوبر کی شام چند ماسک پہنے لوگوں نے میرے گھر چوری کی۔ وہ جیولری قیمتی اشیاء اور ذاتی استعمال کی اچھی خاصی چیزیں ساتھ لے گئے۔ بین اسٹوکس کے مطابق کچھ اشیاء کے ساتھ میرا اور میری فیملی کا جذباتی لگاؤ تھا۔ میری یہ اپیل ان افراد کو تلاش کرنے میں مدد کےلیے ہے۔ انکا کہنا تھا کہ یہ جرم اس وقت کیا گیا جب میری اہلیہ دو چھوٹے بچوں کے ساتھ گھر پر تھیں۔ شکر ہے کہ اہل خانہ کو کسی طرح کا جسمانی نقصان نہیں پہنچا، تاہم اس واردات کی وجہ سے ان پر ذہنی طور پر اثر پڑا ہے۔ انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان نے کہا کہ میں چوری ہونے والی چند اشیاء کی چیزیں بھی ریلیز کر رہا ہوں۔ ریلیز کرنے کا مقصد صرف ان لوگوں کو پکڑنا ہے اگر آپ کے پاس کوئی معلومات ہیں تو ڈرہم کانسٹیبلری سے رابطہ کریں۔ بین اسٹوکس کا کہنا تھا کہ میں پولیس کا شکریہ ادا کرتا ہوں، جب واردات ہوئی تو میں پاکستان میں تھا، پولیس نے میرے اہلِ خانہ کی غیر معمولی سپورٹ کی۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس اب بھی ان لوگوں کی تلاش کےلیے بہت کام کر رہی ہے۔
Source: Social Media
محمد رضوان کے کپتان بننے پر شعیب ملک خوش
جنوبی افریقہ نے بنگلہ دیش کو اننگز اور 273 رنز سے شکست دے دی
ربادا کی شانداری گیندبازی کی بدولت جنوبی افریقہ نے بنگلہ دیش کو 159 رنز پر سمیٹ دیا
آسٹریلیا میں پاکستان 1 بھی ون ڈے جیت گیا تو بہت بڑی کامیابی ہو گی: وسیم اکرم
لندن؛ فٹبال لیگ میں صومالی مسلمان خاتون کھلاڑی پر لباس کی وجہ سے پابندی
بنگلہ دیش کے چار وکٹ حاصل کرکے جنوبی افریقہ نے میچ پر گرفت کی مضبوط