Entertainment

بی سی سی آئی کے فیملی قانون پر کوہلی کے بعد انوشکا شرما کی معنی خیز پوسٹ وائرل

بی سی سی آئی کے فیملی قانون پر کوہلی کے بعد انوشکا شرما کی معنی خیز پوسٹ وائرل

بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما نے شوہر و کرکٹر ویرات کوہلی کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ کے فیملی قانون پر معنی خیز پوسٹ شیئر کردی۔ کرکٹر ویرات کوہلی نے بی سی سی آئی کے دوروں پر فیملی کو ساتھ لے جانے کے قانون کے بارے میں اپنے خدشات کا اظہار کیا۔ ویرات کوہلی نے لکھا کہ ’مجھے نہیں لگتا کہ لوگوں کو یہ سمجھ نہیں ہے کہ فیملی کی کیا اہمیت ہے، میں اس کے بارے میں کافی مایوسی محسوس کرتا ہوں۔’ انہوں نے کہا کہ وہ لوگ جن کا اس پر کوئی کنٹرول نہیں ہے کہ کیا ہورہا ہے انہیں ایک طرح سے بات چیت میں لایا جاتا ہے اور سامنے لایا جاتا ہے۔ اب کرکٹر کی اہلیہ انوشکا شرما نے ایک معنی خیز پوسٹ شیئر کی جس میں ناہوں نے ’آپ‘ کے خیال پر بات کی ہے۔ انسٹاگرام اسٹوریز میں انہوں نے لکھا کہ ’آپ ایک مختلف ورژن پر اس شخص کے ذہن میں موجود ہے جو آپ کو جانتا ہے، جس شخص کو آپ ’خود‘ سمجھتے ہیں وہ صرف آپ کے لیے موجود ہے اور یہاں تک کہ آپ واقعی نہیں جانتے کہ وہ کون ہے، ہر وہ شخص جس سے آپ ملتے ہیں، اس سے رشتہ رکھتے ہیں، ان کے سروں میں ’آپ کا ایک ورژن ہوتا ہے۔‘ سوشل میڈیا صارفین کا خیال ہے کہ انوشکا شرما خاندانوں کے بارے میں رہنما اصولوں پر ویرات کوہلی کی رائے کے بعد بی سی سی آئی پر تنقید کررہی تھیں۔

Source: social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments