Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Kolkata

کشتی الٹنے کے بعد بی ایس ایف نے 10 بنگلہ دیشی شہریوں کو بچایا

Admin
By Admin
Sep 14, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

BIHAR KE VAISHALI MEIN UNDER CONSTRUCTION BRIDGE KA HISSA GIRA, KAI MAZDOOR ZAKHMI

کشتی الٹنے کے بعد بی ایس ایف نے 10 بنگلہ دیشی شہریوں کو بچایا
کشتی الٹنے کے بعد بی ایس ایف نے 10 بنگلہ دیشی شہریوں کو بچایا — September 14, 2026
کشتی الٹنے کے بعد بی ایس ایف نے 10 بنگلہ دیشی شہریوں کو بچایا
ایک عمر رسیدہ بنگلہ دیشی شخص نے تیز و بے قابو بہاو¿ والے دریا پدما میں تقریباً ایک گھنٹے تک اپنے 20 دن کے پوتے کو پانی سے اوپر اٹھائے رکھا۔ وہ اس کشتی میں سوار تھا جو بنگلہ دیشی علاقے میں آٹھ دیگر افراد کے ساتھ الٹ گئی تھی، جس کے بعد تیز دھار انہیں ہندوستانی حدود کی جانب بہا لے گئی۔
محمد کمال اور شیر خوار بچہ ان 10 مسافروں میں شامل تھے جنہیں ہفتے کی شام بی ایس ایف نے اس وقت بچایا جب تیز دھار انہیں ہندوستانی پانیوں میں لے آئی۔
بی ایس ایف کی ایک گشتی ٹیم نے اسپیڈ بوٹ سے کمال کو بچے کو پانی سے اوپر رکھنے کی جدوجہد کرتے دیکھا اور فوراً مدد کے لیے پہنچ گئی۔ یہ ڈرامائی ریسکیو لال گولہ، مرشد آباد کے ترن نگر کے قریب بغیر باڑ والی دریائی سرحد کے پاس انجام دیا گیا۔
10 افراد، جن میں تین خواتین اور ایک شیر خوار بچہ شامل تھا، کو لے کر کشتی چپائی نواب گنج ضلع کے علیم نگر گھاٹ سے بنگلہ دیش کے جہورپور کی جانب جا رہی تھی۔ شام تقریباً 5 بجے تیز لہروں اور خراب موسم کے دوران کشتی الٹ گئی۔ طاقتور دھارے تمام مسافروں کو نیچے کی جانب بہا لے گئے اور بالآخر وہ پدما دریا کے ہندوستانی جانب پہنچ گئے۔
بی ایس ایف کے مطابق، کھنڈوا بارڈر آو¿ٹ پوسٹ کی گشتی ٹیم معمول کی نگرانی کر رہی تھی، اسی دوران لال گولہ پولیس نے انہیں دریا میں لوگوں کے بہنے کی اطلاع دی۔ ٹیم نے فوری طور پر تلاش شروع کی اور ایک ایک کرکے تمام مسافروں کو بچا لیا۔ذرائع کے مطابق، کچھ بی ایس ایف اہلکاروں نے محمد کمال کا موازنہ معروف ایکشن فلم باہوبلی کی ملکہ شیوگامی سے کیا، جو شدید بہاو¿ والے دریا میں نومولود بچے کو اٹھائے ہوئے دکھائی گئی ہیں۔ کمال خود پانی میں ڈوبے ہونے کے باوجود بچے کو مسلسل پانی سے اوپر اٹھائے رہے۔
ریسکیو کیے گئے تمام 10 افراد کو طبی معائنے کے لیے کرشن پور رورل اسپتال لے جایا گیا۔ شیر خوار بچے کی جانچ کے لیے ماہر اطفال کو بھی بلایا گیا۔ تمام افراد کی صحت مستحکم پائی گئی۔
اس کے بعد بی ایس ایف نے فلیگ میٹنگ کے ذریعے اپنی بنگلہ دیشی ہم منصب بارڈر گارڈ بنگلہ دیش (BGB) سے رابطہ کیا اور ہفتے کی شام ہی اسپیڈ بوٹ کے ذریعے تمام افراد کو بنگلہ دیش واپس بھیج دیا۔رگھوناتھ گنج، لال گولہ اور بھگوان گولہ تھانہ علاقوں کے تحت آنے والی دریائی سرحد مرشد آباد کے علاقے کو بنگلہ دیش کے چپائی نواب گنج سے الگ کرتی ہے۔ سیلاب اور مون سون کے مہینوں میں بی ایس ایف اس علاقے میں اسپیڈ بوٹس اور کشتیوں کے ذریعے باقاعدگی سے گشت کرتی ہے۔لال گولہ تھانے کے انچارج افسر امیت بھاکت نے کہا، ”کشتی الٹنے کی اطلاع ملتے ہی میں نے فوراً بی ایس ایف سے رابطہ کیا۔“پولیس افسر نے مزید کہا، ”بی ایس ایف کی ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے سبھی کو بچا لیا۔ ہم نے ان کے علاج کا انتظام کیا اور سبھی کی صحت اچھی پائی گئی۔ اس کے بعد بی ایس ایف نے BGB سے رابطہ کیا اور انہیں ان کے ملک واپس بھیج دیا۔“
لال گولہ کے ماہر تعلیم جہانگیر میاں نے کہا، ”ہفتے کے اس انسانی ہمدردی پر مبنی واقعے نے لال گولہ کے لوگوں کے سامنے بی ایس ایف کی ایک مختلف تصویر پیش کی ہے۔ لوگ بنگلہ دیشی شہریوں کو بچانے کے لیے اپنی جان خطرے میں ڈالنے اور ان کے فوری طبی علاج کا انتظام کرنے والے جوانوں کی تعریف اور شکریہ ادا کر رہے ہیں۔“رابطہ کیے جانے پر بی ایس ایف کے افسران نے اس واقعے پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا۔

کشتی الٹنے کے بعد بی ایس ایف نے 10 بنگلہ دیشی شہریوں کو بچایا...

Source: Admin

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn