لاہور: بنگلا دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے ٹیسٹ سیریز کے لیے ٹیم جلد پاکستان بھجوانےکی پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی پیشکش قبول کرلی۔ بنگلادیش کرکٹ ٹیم 17 اگست کے بجائے اب 13 اگست کو لاہور پہنچے گی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے تصدیق کی ہےکہ بنگلا دیش کی مینز کرکٹ ٹیم تبدیل شدہ پروگرام کے تحت اب 13 اگست کو لاہور پہنچےگی۔ یاد رہےکہ بنگلا دیش کرکٹ ٹیم آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے دو ٹیسٹ میچز کھیلنے پاکستان آرہی ہے جو راولپنڈی اور کراچی میں بالترتیب 21 سے 25 اگست اور 30 اگست سے 3 ستمبر تک کھیلے جائیں گے۔ بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کو پہلے17 اگست کو اسلام آباد پہنچنا تھا، بنگلا دیش ٹیم اب 13 اگست کو لاہور پہنچے گی۔ ٹیم 14 سے 16 اگست تک قذافی اسٹیڈیم میں ٹریننگ کرے گی اور 17 اگست کو اسلام آباد جائےگی اور 18 سے 20 اگست تک راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریکٹس سیشن کرےگی۔ ڈھاکا میں حالیہ واقعات کی وجہ سے بنگلا دیش ٹیم کی تیاریاں متاثر ہوئی ہیں، لہٰذا پی سی بی نے بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کو اپنی ٹیم پہلے بھیجنے کی دعوت دی تھی تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ انہیں آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میچوں سے قبل مناسب ٹریننگ کے مواقع میسر ہوں۔ پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیرکا کہنا ہےکہ کھیل صرف جیت ہار کے بارے میں نہیں ہے، یہ دوستی کے بارے میں بھی ہے، ہمیں خوشی ہےکہ بنگلا دیش نے ہماری سپورٹ کی پیشکش قبول کی ہے، مجھے یقین ہےکہ لاہور میں اضافی ٹریننگ سیشنز کھلاڑیوں کو عالمی سطح پر اپنی بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنےکا موقع فراہم کریں گے۔ بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو نظام الدین چوہدری کا کہنا ہےکہ ہم پاکستان کرکٹ بورڈ کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ اس نے ہماری ٹیم کو اضافی ٹریننگ کا موقع فراہم کیا ہے، اس سے ہمارے کھلاڑیوں کو موسمی حالات سے ہم آہنگ میں مدد ملنے کے ساتھ ساتھ آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کی بہتر تیاری میں بھی مدد ملے گی۔ خیال رہے کہ 2020 کے بعد یہ بنگلا دیش کا پہلا دورہ پاکستان ہوگا جب اس نے لاہور میں تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اور راولپنڈی میں ایک ٹیسٹ میچ کھیلا تھا۔ بنگلا دیش نے لاہور میں اے سی سی ایشیا کپ 2023 کے دو میچ افغانستان اور پاکستان کے خلاف بھی کھیلے تھے۔ بنگلہ دیش ان سات ٹیموں میں سے ایک ہے جو اگلے سال پاکستان میں ہونے والی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں شرکت کریں گی، دیگر 6 ٹیمیں افغانستان، آسٹریلیا، انگلینڈ، بھارت، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا ہیں۔
Source: Social Media
انگلینڈ کے فاسٹ بولر مارک ووڈ پاکستان کیخلاف سیریز سے باہر
کریسٹیانو رونالڈو کو 900 گولز مکمل کرنے پر زبردست خراج تحسین
بابر اعظم کی جگہ نئے کپتان کی تقرری کا امکان
سب کو کپتان بنا دیا اب رضوان کو ہی کپتانی دینا رہ گئی ہے: سابق پاکستانی کرکٹر
اسکاٹ لینڈ کو تیسرے ٹی20 میں بھی شکست، سیریز 0-3 سے آسٹریلیا کے نام
معین علی کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
انگلینڈ کے فاسٹ بولر مارک ووڈ پاکستان کیخلاف سیریز سے باہر
سب کو کپتان بنا دیا اب رضوان کو ہی کپتانی دینا رہ گئی ہے: سابق پاکستانی کرکٹر
پہلا ٹی20: آسٹریلیا نے اسکاٹ لینڈ کو ہراتے ہوئے عالمی ریکارڈ بنادیا
بنگلادیش کی پاکستان کیخلاف تاریخی کامیابی، وطن واپسی پر شاندار استقبال