Sports

بنگلادیش کے مشفق الرحیم ہاتھ سے گیند روکنے پر آؤٹ قرار

بنگلادیش کے مشفق الرحیم ہاتھ سے گیند روکنے پر آؤٹ قرار

بنگلادیش کے مشفق الرحیم نیوزی لینڈ کے خلاف میرپور ٹیسٹ کے پہلے دن ’آبسٹرکٹنگ دی فیلڈ‘ پر آؤٹ قرار دے دیے گئے۔ بنگلادیش اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میرپور ڈھاکا میں کھیلا جارہا ہے۔ میچ کے پہلے روز بنگلادیش کے مشفق الرحیم غیر معمولی انداز میں فیلڈنگ میں مداخلت کے مرتکب پائے گئے۔ مشفق الرحیم نے گیند کھیلنے کے بعد اسے اپنے ہاتھ سے روکا تو نیوزی لینڈ کے کھلاڑیوں کی اپیل پر فیلڈ امپائر نے آبسٹرکٹنگ دی فیلڈ آؤٹ کے لیے فیصلہ تھرڈ امپائر کو بھیجا۔ تھرڈ امپائر نے مشفق الرحیم کو جان بوجھ کر گیند روکنے پر آؤٹ قرار دیا۔

Source: Social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments