Bengal

بنگال میں ترنمول لیڈر رزاق قتل کیس میں مفضل گرفتار

بنگال میں ترنمول لیڈر رزاق قتل کیس میں مفضل گرفتار

کولکتہ، 13 جولائی :مغربی بنگال کے جنوبی 24 پرگنہ ضلع کے بھانگوڑ میں ترنمول کانگریس کے بلاک صدر رزاق خان کے قتل کے معاملے میں ترنمول کارکن مفضل ملا کو پولیس نے اتوار کو گرفتار کر لیا۔سرکاری ذرائع نے یہ اطلاع دی۔ بھانگوڑ کے چلت بیریا کے ترنمول کانگریس کے بلاک صدر خان (38) کو جمعرات کی شام پارٹی کی میٹنگ کے بعد گھر لوٹتے ہوئے مبینہ طور پر کئی بار گولی مار ی گئی۔ مسٹر خان اور ملزم دونوں نے اسی میٹنگ میں شرکت کی تھی، جس کی صدارت ترنمول ایم ایل اے سوکت ملا نے کی تھی۔ ذرائع نے بتایا کہ مفضل خان کا قریبی دوست رہا ہے ۔ نامعلوم حملہ آوروں نے مبینہ طور پر مسٹر خان پر متعدد گولیاں چلائیں اور انہیں ہلاک کر دیا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج کی بنیاد پر پولیس نے مفضل پر توجہ مرکوز کی اور کئی گھنٹے تک پوچھ گچھ کے بعد اسے گرفتار کرلیا۔ مسٹر خان ترنمول کے چلت بیریا بلاک صدر تھے اور پارٹی کے ایم ایل اے سوکت ملا کے قریبی مانے جاتے تھے ۔ مسٹر ملا کیننگ پوربا حلقہ سے ایم ایل اے ہیں۔ یہ الزام لگایا گیا تھا کہ اس جرم کے پیچھے آئی ایس ایف (انڈین سیکولر فرنٹ) کا ہاتھ تھا، تاہم، آئی ایس ایف نے اس جرم میں اپنے ملوث ہونے سے انکار کیا ہے ۔ مفضل کی بیوی نے دعویٰ کیا کہ ان کے شوہر ترنمول کے ایک سرگرم رہنما ہیں اور انہوں نے 2023 کا الیکشن لڑا تھا۔

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments