Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Kolkata

دم دم پارک میں وزیر شاردوت سے انگلی اٹھا کر سوال کرتے نظر آئے بی جے پی کے ایم ایل اے پیوش

Admin
By Admin
Sep 23, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

KOLKATA METRO STATION PAR MAHILA PASSENGER AUTHORITIES NE LAGAYA JURMANA

دم دم پارک میں وزیر شاردوت سے انگلی اٹھا کر سوال کرتے نظر آئے بی جے پی کے ایم ایل اے پیوش
دم دم پارک میں وزیر شاردوت سے انگلی اٹھا کر سوال کرتے نظر آئے بی جے پی کے ایم ایل اے پیوش — September 23, 2026
دم دم پارک میں وزیر شاردوت سے انگلی اٹھا کر سوال کرتے نظر آئے بی جے پی کے ایم ایل اے پیوش
ریاستی وزیر اور ودھان نگر کے بی جے پی ایم ایل اے شاردوت مکھرجی کے ”ایم ایل اے دربار“ میں اچانک راجرہاٹ-نیو ٹاو¿ن کے بی جے پی ایم ایل اے پیوش کانوڑیا پہنچ گئے۔ صرف یہی نہیں، انہیں شاردوت کی طرف اونچی آواز میں بات کرتے اور انگلی اٹھاتے ہوئے بھی سنا گیا۔ پیوش نے شاردوت کے سامنے بھتہ خوری اور سنڈیکیٹ کے معاملے پر اپنے شدید غصے کا اظہار کیا۔ دم دم پارک میں شاردوت کے ساتھ پیوش کے اس طرح کھلے عام بحث میں الجھنے کے واقعے سے ریاست کی حکمراں جماعت کو سبکی کا سامنا کرنا پڑا۔
منگل کو شاردوت اپنے اسمبلی حلقے کے جنوبی دم دم میونسپلٹی کے وارڈ نمبر 28 میں ”ایم ایل اے دربار“ لگا کر بیٹھے تھے۔ میٹنگ رات پونے آٹھ بجے شروع ہوئی۔ جب وہ علاقے کے لوگوں کی شکایات پڑھ رہے تھے، اسی دوران پیوش اچانک وہاں پہنچ گئے۔ وہ اسٹیج کے سامنے، جہاں عام لوگ بیٹھے تھے، جا کر بیٹھ گئے۔ پیوش کے اس طرح شاردوت کے ”ایم ایل اے دربار“ میں پہنچنے پر ابتدائی طور پر کئی لوگ حیران رہ گئے۔ وزیر نے صورتحال کو سنبھالنے کی کوشش کی۔ شاردوت نے کہا، ”ہمارے درمیان پڑوسی اسمبلی حلقے کے ایم ایل اے پیوش کانوڑیا موجود ہیں۔ پیوش دا، آپ اسٹیج پر آ جائیے۔“ پیوش نے جواب دیا، ”میں دوسرے اسمبلی حلقے کا ایم ایل اے ہوں، یہ آپ نہیں کہہ سکتے۔“

دم دم پارک میں وزیر شاردوت سے انگلی اٹھا کر سوال کرتے نظر آئے بی جے پی کے ایم ایل اے پیوش...

Source: Admin

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn