Bengal

بی جے پی کے دباو میں شاہ جہاں کو گرفتارکیا گیا: مودی

بی جے پی کے دباو میں شاہ جہاں کو گرفتارکیا گیا: مودی

وزیر اعظم نریندر مودی نے یہاں آرام باغ میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس بار مسلم مائیں بہنیں ترنمول کے غنڈوں کواکھاڑ کر پھینک دیں گی۔ تمام نشستوں پر کنول کھلیں گے۔ اب مجھے 42 سیٹیں چاہیے۔ ترنمول کا ووٹ بینک تکبر ختم ہو جائے گا۔مودی نے آرام باغ کے اسٹیج سے 'لکھپتی دیدی' پروجیکٹ کو بھی اجاگر کیا۔ آیوشمان بھارت اسکیم پر بنگال پر حملہ کرتے ہوئے مودی نے کہا، ''ملک بھر میں غریب لوگ طبی خدمات حاصل کر رہے ہیں۔ لیکن ترنمول بنگال میں اس پروجیکٹ کو روک رہی ہے۔" جل جیون مشن پروجیکٹ میں بھی عدم تعاون کا الزام لگایا۔ جل جیون مشن پراجکٹ پر کام کی رفتار بہت سست ہے، مودی نے الزام لگایا۔ مودی کو ریلوے لائن کی توسیع کو روکنے میں ریاست کے عدم تعاون کی شکایت ہے۔ مودی نے آواس یوجنا میں بھی عدم تعاون کی شکایت کی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے 45 لاکھ مکانات اور 42 ہزار کروڑ روپے مختص کیے ہیں لیکن ریاست اس میں رکاوٹ ڈال رہی ہے۔ مودی کی دھمکی، ”مودی نہیں چھوڑیں گے، لوٹا ہوا پیسہ واپس کرنا ہوگا“۔ "شیخ شاہجہان کو پولیس نے زبردستی گرفتار کیا تھا۔ بی جے پی اور سندیشکھلی کی تحریک کی وجہ سے گرفتار کیا گیا"، سکانت مجمدار نے کہا۔

Source: Mashriq News service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments