Entertainment

اسرائیلی اعتراض پر اشتہار سے علیحدگی،بیلا حدید'ایڈیڈاس'کے خلاف قانونی جنگ کے لیے تیار

اسرائیلی اعتراض پر اشتہار سے علیحدگی،بیلا حدید'ایڈیڈاس'کے خلاف قانونی جنگ کے لیے تیار

فلسطینی نژاد امریکی سپر ماڈل بیلا حدید کھیلوں کے ساز و سامان کے معروف جرمن برانڈ Adidas کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی تیاری کر رہی ہیں۔ ایڈیڈاس نے بیلا حدید کو جوتوں کے ایک اشتہار کا حصہ بنایا تھا تاہم اس پر کچھ اسرائیلی تنظیموں نے غم و غصے کا اظہار کیا تھا۔ جس پر معروف برانڈ نے بیلا کو اس اشتہار سے الگ کر دیا۔ انگریزی ویب سائٹ TMZ کے مطابق مشہور ماصل نے جرمن برانڈ کا مقابلہ کرنے کے لیے قانونی مشیر مقرر کیا ہے۔ بیلا کا کہنا ہے کہ وہ محسوس کرتی ہیں کہ کمپنی نے ان کے خلاف سنگین اور تباہ کن مہم چلائی ہے۔ مذکورہ ویب سائٹ نے بتایا کہ بیلا کا ایڈیڈاس کمپنی کے ساتھ معاہدہ ابھی تک قائم ہے۔ اگرچہ سابقہ رپورٹوں میں کہا گیا تھا کہ کمپنی نے فلسطینی نژاد ماڈل کو حتمی طور پر الگ کر دیا ہے۔ اس سے قبل ایڈیڈاس نے بیلا کو 1972 کے میونخ اولمپکس کے لیے ڈیزائن کیے گئے جوتوں سے متعلق ایک اشتہار کا حصہ بنایا تھا۔ یاد رہے کہ ان اولمپکس کے دوران میں ایک فلسطینی گروپ کے حملے میں 11 اسرائیلی کھلاڑی، ایک کوچ اور ایک جرمن پولیس اہل کار ہلاک ہو گیا تھا۔ ایڈیڈاس نے جمعہ 19 جولائی کو اعلان کیا تھا کہ بیلا کو اشتہاری مہم سے الگ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کمپنی نے معذرت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی مہم پر نظر ثانی کرے گی۔ بیلا حدید کو اشتہاری مہم سے الگ کرنے کے فیصلے کو سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایا اور بعض حلقے وسیع پیمانے پر ایڈیڈاس کے بائیکاٹ کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

Source: Social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments