Akhbar-e-Mashriq

Akhbar-e-Mashriq

Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Kolkata

بی جے پی اور ترنمول کانگریس کے درمیان ہوئے تصادم میں 9 کارکن زخمی، پارٹی دفتر بھی نذرِ آتش!

Admin
By Admin
Nov 06, 2026
Listen to Article Audio Narration
Loading narration audio... Playing • Tap to pause Tap play to listen to this story

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

بی جے پی اور ترنمول کانگریس کے درمیان ہوئے تصادم میں 9 کارکن زخمی، پارٹی دفتر بھی نذرِ آتش!
بی جے پی اور ترنمول کانگریس کے درمیان ہوئے تصادم میں 9 کارکن زخمی، پارٹی دفتر بھی نذرِ آتش! — November 06, 2026
بی جے پی اور ترنمول کانگریس کے درمیان ہوئے تصادم میں 9 کارکن زخمی، پارٹی دفتر بھی نذرِ آتش!
حکمران جماعت اور اپوزیشن کے درمیان تصادم کے باعث بانکوڑہ کے بڑا جورا تھانے کے تحت تاج پور گاو¿ں میں کشیدگی پھیل گئی۔ ترنمول کانگریس پر الزام ہے کہ اس کے کارکنوں نے یکے بعد دیگرے بی جے پی کارکنوں کے گھروں میں توڑ پھوڑ کی، اہل خانہ کے ساتھ مارپیٹ کی اور پارٹی دفتر کو آگ لگا دی۔ حکمراں جماعت کا دعویٰ ہے کہ اس کے سات کارکن زخمی ہوئے ہیں۔ دوسری جانب ترنمول کانگریس کی قیادت نے بھی بی جے پی پر یہی الزامات عائد کیے ہیں۔ ان کا دعویٰ ہے کہ مارپیٹ میں ان کے دو کارکن شدید زخمی ہوئے ہیں۔ صورتحال کے پیش نظر پورے گاو¿ں میں پولیس تعینات کر دی گئی ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق جمعرات کو درگاپور میں بی جے پی کے ایک پارٹی پروگرام میں شرکت کے لیے بانکوڑہ ضلع کے مختلف علاقوں سے کارکن روانہ ہوئے تھے۔ بڑا جورا بلاک کے تاج پور گاو¿ں سے بھی بی جے پی کارکن تین بسوں میں سوار ہوکر درگاپور گئے تھے۔
بی جے پی کا الزام ہے کہ جلسے سے کارکنوں کے گھر واپس پہنچنے سے پہلے ہی مقامی ترنمول کانگریس کے حمایت یافتہ شرپسندوں نے تاج پور گاو¿ں میں یکے بعد دیگرے کئی کارکنوں کے گھروں پر حملہ کیا۔ گھروں میں توڑ پھوڑ کی گئی، مارپیٹ اور لوٹ مار بھی کی گئی۔ بعد میں شرپسندوں نے بی جے پی کے ایک مقامی پارٹی دفتر کو بھی آگ لگا دی۔
اس واقعے میں حکمراں جماعت کے سات کارکن بھی زخمی ہوئے ہیں۔ انہیں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
زخمی بی جے پی کارکن کے اہل خانہ کی ایک خاتون رکن عائشہ بی بی نے بتایا، ”ہمارے گھر کے مرد درگاپور میں بی جے پی کے پروگرام میں شرکت کے لیے گئے تھے۔ اسی موقع کا فائدہ اٹھا کر شام کے وقت ترنمول کے شرپسندوں نے ہمارے گھر پر حملہ کیا۔ وہ نقد رقم بھی لوٹ کر لے گئے۔ جب ہم نے انہیں روکنے کی کوشش کی تو ہمارے ساتھ بھی مارپیٹ کی گئی۔ بعد میں انہوں نے قریب ہی واقع بی جے پی کے پارٹی دفتر کو آگ لگا دی۔“
بی جے پی کے بڑا جورا نمبر 3 منڈل کے صدر دھننجے گڑائی نے کہا، ”جمعرات کو تاج پور گاو¿ں سے تقریباً 200 بی جے پی کارکن درگاپور میں پارٹی پروگرام میں شرکت کے لیے گئے تھے۔ اسی ناراضگی میں ترنمول کانگریس نے ہمارے کارکنوں کے گھروں میں توڑ پھوڑ اور لوٹ مار کی۔“
دوسری جانب ترنمول کانگریس نے ان الزامات کو مسترد کر دیا ہے۔ اس کا دعویٰ ہے کہ بی جے پی کارکنوں نے ہی اس کے کارکنوں کے گھروں میں توڑ پھوڑ کی ہے۔
ترنمول کانگریس کے زیر انتظام بڑا جورا پنچایت سمیتی کے تعمیرات کے شعبے کے ذمہ دار امجد منڈل نے کہا، ”ہمارے خلاف لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں۔ کل بی جے پی کارکنوں نے پولیس کی موجودگی میں ہمارے 17 کارکنوں کے اہل خانہ پر حملہ کیا۔ توڑ پھوڑ، مارپیٹ اور لوٹ مار، سب کچھ کیا گیا۔ بعد میں الزام دوسروں پر ڈالنے کے لیے انہوں نے خود ہی اپنے پارٹی دفتر کو آگ لگا دی۔ اب ہمارے کارکنوں کے خلاف جھوٹے الزامات لگائے جا رہے ہیں۔“
پولیس ذرائع کے مطابق ابھی تک کسی بھی فریق کی جانب سے تھانے میں تحریری شکایت درج نہیں کرائی گئی ہے۔ تاہم پولیس نے ازخود واقعے کا جائزہ لینا شروع کر دیا ہے اور علاقے میں کشیدگی و تشدد کی وجوہات کی جانچ کی جا رہی ہے۔

بی جے پی اور ترنمول کانگریس کے درمیان ہوئے تصادم میں 9 کارکن زخمی، پارٹی دفتر بھی نذرِ آتش!...

Source: Admin
Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn