Akhbar-e-Mashriq

Akhbar-e-Mashriq

Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Kolkata

پارکنگ کا مسئلہ دور کرنے کے لیے کولکاتا میں ملٹی لیول پارکنگ نظام قائم ہوگا

Admin
By Admin
Nov 02, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

KOLKATA KI GERUA SAMMAN YATRA SUVENDU ADHIKARI KA SAKHT ANDAZAZ

پارکنگ کا مسئلہ دور کرنے کے لیے کولکاتا میں ملٹی لیول پارکنگ نظام قائم ہوگا
پارکنگ کا مسئلہ دور کرنے کے لیے کولکاتا میں ملٹی لیول پارکنگ نظام قائم ہوگا — November 02, 2026
پارکنگ کا مسئلہ دور کرنے کے لیے کولکاتا میں ملٹی لیول پارکنگ نظام قائم ہوگا
کولکاتا میں طویل عرصے سے جاری ٹریفک جام اور پارکنگ کے سنگین مسئلے کا مستقل حل تلاش کرنے کے لیے مغربی بنگال حکومت نے ایک بڑا قدم اٹھایا ہے۔ شہر کے مصروف علاقوں میں جدید ٹیکنالوجی پر مبنی کثیر منزلہ پارکنگ مراکز قائم کرنے اور مجموعی طور پر شہر کی خوب صورتی میں اضافہ کرنے کے مقصد سے ریاست کے محکمہ بلدیات و شہری ترقی نے مرکزی سرکاری ادارے نِٹکون لمیٹڈ کے ساتھ دو الگ الگ مفاہمت ناموں (ایم او یو) پر دستخط کیے ہیں۔
حال ہی میں محکمہ بلدیات و شہری ترقی کی وزیر اگنیمترا پال نے اس منصوبے کا باضابطہ اعلان کیا۔ محکمہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ کولکاتا کے اپنے تاریخی ورثے اور قدیم عمارتوں کو مکمل طور پر محفوظ رکھتے ہوئے شہر کو مزید جدید، ماحول دوست اور صاف ستھرا بنانا حکومت کا بنیادی مقصد ہے۔

کولکاتا کے مختلف اہم تجارتی علاقوں، بڑے اسپتالوں کے احاطوں اور بس و میٹرو ٹرمینل جیسے گنجان آبادی والے مقامات کے آس پاس گاڑیوں کے بے قابو دباو¿ اور پارکنگ کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے ملٹی لیول کار پارکنگ نظام شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

محکمہ کے ذرائع کے مطابق، مختلف مقامات پر فوری طور پر کام شروع کرنے کے بجائے پہلے پورے حالات کا تفصیلی سروے کیا جائے گا۔ اس سروے کے نتائج کی بنیاد پر مناسب مقامات کی نشاندہی کی جائے گی۔ اس کے بعد پارکنگ مراکز کی مجموعی تعداد، منصوبے کا کل بجٹ، درکار سرمایہ کاری اور عمل درآمد کا خاکہ حتمی شکل دیا جائے گا۔ پورے منصوبے کو مرحلہ وار نافذ کیا جائے گا۔

سرکاری و نجی شراکت داری (پی پی پی ماڈل) اور انفارمیشن ٹیکنالوجی پر مبنی اسمارٹ پارکنگ نظام کو یکجا کرکے اس منصوبے کو عملی جامہ پہنایا جائے گا۔ اس سے شہر کی اہم سڑکوں پر غیر قانونی پارکنگ کا دباو¿ کافی حد تک کم ہوگا، گاڑیوں کی رفتار میں اضافہ ہوگا اور پیدل چلنے والوں کے لیے آمد و رفت بھی زیادہ آسان اور محفوظ ہو جائے گی۔

پارکنگ نظام کے ساتھ ساتھ شہر کی اہم شاہراہوں، تاریخی ورثے والے علاقوں، باغات، بازاروں اور دریائی کناروں کی خوب صورتی بڑھانے کا کام بھی شروع کیا جا رہا ہے۔ سڑکوں کے ڈیوائیڈرز اور اہم مقامات کے لیے مخصوص خوب صورت ڈیزائن تیار کرنے کے علاوہ شہر میں بصری آلودگی کا سبب بننے والی خطرناک طریقے سے لٹکتی تاروں کے جال کو ہٹانے کا بھی تفصیلی منصوبہ بنایا گیا ہے۔

محکمہ بلدیات و شہری ترقی کے ایک سینئر افسر کے مطابق، ”اس وقت کولکاتا کے لیے سب سے بڑی پریشانی گاڑیوں کی مسلسل بڑھتی ہوئی بھیڑ اور مناسب پارکنگ کی جگہوں کی کمی ہے۔ خاص طور پر تجارتی مراکز میں یہ مسئلہ انتہائی سنگین ہو جاتا ہے۔ اسی پریشانی کو کم کرنے کے لیے جدید کثیر منزلہ پارکنگ مراکز قائم کیے جا رہے ہیں۔ پی پی پی ماڈل کے تحت زمین کے بہتر استعمال اور آئی سی ٹی پر مبنی اسمارٹ پارکنگ نظام کے ذریعے جہاں ٹریفک جام میں کمی آئے گی، وہیں بلدیہ کی غیر ٹیکس آمدنی بڑھانے میں بھی یہ منصوبہ اہم کردار ادا کرے گا۔“
حکومت کی اس دوہری کوشش سے شہرِ کولکاتا میں شہری سہولیات کو ایک نئی جہت ملنے کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔

پارکنگ کا مسئلہ دور کرنے کے لیے کولکاتا میں ملٹی لیول پارکنگ نظام قائم ہوگا...

Source: Admin
Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn