Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Kolkata

گیانیش کے مواخذے کے معاملے پر اپوزیشن پھر متحد، ماضی بھلا کر سی پی ایم سے براہِ راست بات چیت میں ممتا

Admin
By Admin
Sep 26, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

BIHAR KE VAISHALI MEIN UNDER CONSTRUCTION BRIDGE KA HISSA GIRA, KAI MAZDOOR ZAKHMI

گیانیش کے مواخذے کے معاملے پر اپوزیشن پھر متحد، ماضی بھلا کر سی پی ایم سے براہِ راست بات چیت میں ممتا
گیانیش کے مواخذے کے معاملے پر اپوزیشن پھر متحد، ماضی بھلا کر سی پی ایم سے براہِ راست بات چیت میں ممتا — September 26, 2026
گیانیش کے مواخذے کے معاملے پر اپوزیشن پھر متحد، ماضی بھلا کر سی پی ایم سے براہِ راست بات چیت میں ممتا
موقع ہے چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے مواخذے کا۔ انڈیا اتحاد ایک بار پھر متحد ہو رہا ہے۔ ویسے یہ متوقع ہی تھا۔ لیکن سب سے حیران کن بات یہ ہے کہ گیانیش کمار کو عہدے سے ہٹانے کے مطالبے کو سامنے رکھتے ہوئے ممتا بنرجی نے اپنی طویل سیاسی تاریخ کو ایک طرف رکھتے ہوئے سی پی ایم کے ساتھ براہِ راست بات چیت شروع کر دی ہے۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ ووٹ چوری کے معاملے پر کالی گھاٹ ترنمول کی سپریمو نے سی پی ایم کے جنرل سکریٹری ایم اے بیبی سے براہِ راست بات کی ہے۔
دراصل ممتا کے سیاسی کیریئر کی بنیادی شناخت ہی بائیں بازو کی مخالفت رہی ہے۔ ان کے سیاسی کیریئر کا بیشتر حصہ بائیں بازو کے خلاف جدوجہد کرتے ہوئے گزرا ہے۔ یہاں تک کہ بی جے پی کی مخالفت میں جب دہلی میں انڈیا اتحاد تشکیل دیا گیا، تب اپوزیشن اتحاد کے مفاد میں ایک پلیٹ فارم پر ہونے کے باوجود ممتا کو ہمیشہ سی پی ایم پر اعتراض رہا۔ تاہم ریاست میں اقتدار سے محروم ہونے کے بعد وہ اس موقف سے پیچھے ہٹ گئی ہیں۔ انتخابات میں شکست کے بعد ایک کھلی پریس کانفرنس میں انہوں نے بائیں بازو کو اتحاد میں شامل ہونے کی دعوت دی تھی۔ اس وقت سی پی ایم نے اس کا جواب نہیں دیا تھا۔ لیکن گیانیش کمار کے مواخذے کے معاملے پر ترنمول اور سی پی ایم ایک بار پھر قریب آ گئے ہیں۔
ذرائع کا دعویٰ ہے کہ ممتا بنرجی نے سی پی ایم کے جنرل سکریٹری ایم اے بیبی سے فون پر بات کی ہے۔ یہاں تک کہ اس دوران بیبی اور ممتا کے درمیان خط و کتابت بھی ہوئی ہے۔ گیانیش کمار کے تنازع پر ایم اے بیبی نے ملک کے دیگر اپوزیشن رہنماو¿ں کے ساتھ ممتا کو بھی پہلے ہی خط لکھا تھا۔ سی پی ایم جنرل سکریٹری کے خط کے جواب میں ممتا نے بھی خط لکھا ہے۔ یہاں تک کہ ابھیشیک بنرجی سے بھی ایم اے بیبی کی بات ہوئی ہے۔ کالی گھاٹ ترنمول کی جانب سے رکن پارلیمنٹ سوگت رائے نے اس خبر کی تصدیق کی ہے۔
ذرائع کا دعویٰ ہے کہ ممتا ووٹ چوری کے معاملے پر وسیع تر اپوزیشن اتحاد چاہتی ہیں۔ اس معاملے پر ممتا نے راہل گاندھی، اکھلیش یادو سمیت دیگر اپوزیشن رہنماو¿ں سے بھی بات کی ہے۔ آل انڈیا ترنمول کانگریس کی سپریمو نے راہل گاندھی سے جلد دہلی میں انڈیا اتحاد کی میٹنگ بلانے کی درخواست کی ہے۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ آئندہ بدھ کو دہلی میں انڈیا اتحاد کی میٹنگ ہو سکتی ہے۔ پارلیمنٹ میں گیانیش کے مواخذے اور آئندہ کی حکمت عملی پر وہاں بات چیت ہو سکتی ہے۔

گیانیش کے مواخذے کے معاملے پر اپوزیشن پھر متحد، ماضی بھلا کر سی پی ایم سے براہِ راست بات چیت میں ممتا...

Source: Admin

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn