Kolkata

آر جی کار کیس : الزامات ثابت ہونے پر سندیپ گھوش کو سزائے موت ہو سکتی ہے! عدالت نے ضمانت مسترد کر دی

آر جی کار کیس : الزامات ثابت ہونے پر سندیپ گھوش کو سزائے موت ہو سکتی ہے! عدالت نے ضمانت مسترد کر دی

کلکتہ : سی بی آئی نے ایک خاتون ڈاکٹر کی عصمت دری اور قتل کے معاملے میں اسپتال کے سابق پرنسپل سندیپ گھوش اورٹالاپولیس اسٹیشن کے سابق او سی ابھیجیت مونڈل کو گرفتار کیا ہے۔ سیالدہ کی عدالت نے مشاہدہ کیا کہ اگر ان کے خلاف الزامات ثابت ہو گئے تو انہیں موت کی سزا سنائی جا سکتی ہے۔ جج نے دونوں کی درخواست ضمانت مسترد کر دی۔ انہیں 30 ستمبر تک عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا ہے۔ سماعت کے دوران جج نے کہا کہ دونوں کے خلاف الزامات بہت سنگین ہیں۔ ان کی سماجی حیثیت، اثر و رسوخ پر بھی غور کرنے کی ضرورت ہے۔ عدالت نے کہا کہ تفتیشی ایجنسی یہ فیصلہ نہیں کر سکتی کہ کتنے دن کی تحویل کا حکم دیا جائے گا۔ اس کا فیصلہ عدالت کرے گی۔ جس کے بعد ملزم کو 30 تاریخ تک عدالتی تحویل میں دینے کا حکم دیا گیا۔ سندیپ اور ابھیجیت کے وکلاءنے ضمانت کی درخواست دی تھی۔ لیکن عدالت نے اسے مسترد کر دیا۔ضمانت مسترد ہو چکی ہے، عدالت نے ریمارکس دیے، اب تفتیش زور و شور سے جاری ہے۔ ابھیجیت ٹالا تھانہ کا پولیس افسر تھا۔ سندیپ ایک ڈاکٹر ہے۔ اس لیے ان کے سماجی مقام کو ٹالا نہیں جا سکتا۔ ان پر تمام الزامات انتہائی سنگین ہیں۔ جرم ثابت ہونے پر سزائے موت دی جا سکتی ہے۔ جو صرف نادر صورتوں میں دیا جاتا ہے۔ اس لیے ملزمان کو ضمانت پر رہا نہ کیا جائے

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments