جنوبی افریقا کے بیٹر ہینرک کلاسین کا کہنا ہے کہ اپنی کنڈیشن میں پاکستان ایک مشکل ٹیم ہے۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ابھی توجہ ٹرائی سیریز پر ہے، ہم نے گزشتہ میچ میں نئے پلیئرز کھلائے، ان کھلاڑیوں نے اچھا پرفارم کیا۔ ہینرک کلاسین کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کو پاکستان کے خلاف کھیل کر تجربہ ملا، ہمارے کھلاڑی کل رات یہاں پہنچے ہیں، اگلا میچ ہمارے لیے اہم ہے، پاکستان سے ابھی حال ہی میں ہم نے میچ کھیلا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس سے پہلے بھی پاکستان آچکے ہیں، یہاں کی کنڈیشن تھوڑی مختلف ہیں، ہمارا آج ٹریننگ سیشن ہے، ہم کنڈیشن دیکھیں گے۔ جنوبی افریقا کے بیٹر کا کہنا ہے کہ بس پلان یہ ہے کہ وکٹ پر زیادہ وقت گزاروں، مجھے زیادہ کچھ تبدیل کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ ہینرک کلاسین نے یہ بھی کہا کہ اینالسٹ سے بیٹھ کر پلان بنائیں گے۔
Source: social media
پنجاب کنگس نے لکھنؤ سپر جائنٹس کو 37 رنز سے شکست دی
آسٹریلیا کی ٹیسٹ ٹیم رینکنگ میں پہلی پوزیشن برقرار
شبمن سے بریک اَپ؛ سارہ کو نیا سہارا مل گیا، مگر کون؟
دورۂ یو اے ای و پاکستان کیلئے بنگلادیشی ٹی 20 اسکواڈ کا اعلان
بنگلور نے سنسنی خيز میچ جیت کر پلے آف کی طرف قدم بڑھایا
جرمن فٹبال لیجنڈ 64سالہ لوٹھر ماتھاؤس کی 26 سالہ ماڈل کیساتھ ڈیٹنگ