Entertainment

’انتظامیہ میرے پیسے لے کر بھاگ گئی‘، میلبرن کنسرٹ تنازع پر نیہا ککڑ کی وضاحت

’انتظامیہ میرے پیسے لے کر بھاگ گئی‘، میلبرن کنسرٹ تنازع پر نیہا ککڑ کی وضاحت

بالی وڈ کی مشہور سنگر نیہا ککڑ کنسرٹ میں تاخیر سے پہنچنے پر گزشتہ کئی دنوں سے خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں۔ کچھ روز قبل آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں نیہا ککڑ کا کنسرٹ شیڈول تھا جہاں وہ تین گھنٹے تاخیر سے پہنچی تھیں۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ریڈٹ پر ایک ویڈیو بھی وائرل ہوئی جس میں نیہا ککڑ کو کنسرٹ کے دوران روتے ہوئے دیکھا گیا۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تین گھنٹے تاخیر سے کنسرٹ میں پہنچنے پر نیہا ککڑ نے حاضرین کا شکریہ ادا کیا اور معذرت بھی کی جبکہ کنسرٹ میں شریک چند تماشائی نیہا ککڑ پر غصہ کر رہے ہیں۔ ایک تماشائی نے کہا کہ ’واپس جائیں، اپنے ہوٹل میں آرام کریں۔‘ اسی طرح ایک تماشائی نے کہا کہ ’یہ انڈیا نہیں ہے، آپ آسٹریلیا میں ہیں۔‘ ایک اور تماشائی نے غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’بہت اچھی ایکٹنگ کی ہے۔ یہ انڈین آئیڈل نہیں ہے۔ آپ بچوں کے ساتھ پرفارم نہیں کر رہیں۔‘ تاہم نیہا ککڑ نے اس واقعے کے بعد خاموشی توڑتے ہوئے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے۔ گلوکارہ نے پوسٹ میں اپنے حوالے سے لکھا، ’انہوں نے کہا کہ وہ (نیہا) 3 گھنٹے تاخیر سے آئی، کیا انہوں نے ایک بار بھی پوچھا کہ اس کے ساتھ کیا ہوا؟ انہوں نے اس کے ساتھ اور بینڈ کے ساتھ کیا کیا؟ جب میں نے سٹیج پر بات کی تو میں نے کسی کو یہ بھی نہیں بتایا کہ کیا ہوا تھا کیونکہ میں نہیں چاہتی تھی کہ کسی کو کوئی نقصان پہنچے، میں کسی کو سزا دینے والی کون ہوتی ہوں؟ لیکن اب جب یہ میرے نام پر بات آئی ہے تو مجھے بولنا پڑا۔‘ نیہا نے مزید کہا، ’کیا آپ جانتے ہیں کہ میں نے میلبرن کے ناظرین کے لیے بالکل مفت پرفارم کیا؟ سپانسرز میرے پیسے اور دوسروں کے پیسے لے کر بھاگ گئے، میرے بینڈ کو کھانا، ہوٹل یا پانی بھی نہیں دیا گیا۔ میرے شوہر اور ان کے دوستوں نے جا کر انہیں کھانا فراہم کیا۔ اس سب کے باوجود، ہم پھر بھی سٹیج پر گئے اور بغیر کسی انتظار کے شو کیا، کیونکہ میرے مداح گھنٹوں انتظار کرتے رہے۔‘ گلوکارہ نے مزید کہا کہ ’کنسرٹ کے لیے ساؤنڈ چیک میں بھی گھنٹوں تاخیر ہوئی، اور چونکہ ساؤنڈ وینڈر کو ادائیگی نہیں کی گئی تھی اس لیے اس نے ساؤنڈ فعال کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ اس کی وجہ سے ساؤنڈ چیک شروع ہونے میں مزید تاخیر ہوئی، اور میری ٹیم کو یہ بھی معلوم نہیں تھا کہ کنسرٹ ہو بھی رہا ہے یا نہیں۔‘ نیہا نے انکشاف کیا، ’منتظمین نے میرے مینیجر کی کالیں اٹھانا بند کر دیں کیونکہ وہ سپانسرز اور سب سے بھاگ رہے تھے۔‘ اپنی پوسٹ کے اختتام میں نیہا ککڑ نے ہر اس شخص کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان سے نرمی سے بات کی اور ان کی صورتحال کو سمجھنے کی کوشش کی۔ خیال رہے کہ نیہا ککڑ آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں بھی کنسرٹ میں اپنے فن کا مظاہرہ کر چکی ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments