بالی ووڈ اداکارہ اننیا پانڈے نے خود کو اگلی عالیہ بھٹ قرار دیے جانے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق 25 سالہ اننیا پانڈے فی الحال اپنی اگلی فلم ’سی ٹی آر ایل‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں۔ وکرم ادیتا موٹوا کی سی ٹی آر ایل میں اننیا پانڈے اداکاری کے جوہر دکھائیں گی، یہ فلم نیٹ فلکس پر ریلیز ہونے جاری ہے۔ اداکارہ خود عالیہ بھٹ کی بہت بڑی مداح ہیں، اس کے باوجود وہ کسی کے ساتھ اپنا موازنہ کرنے کو تیار نہیں ہیں، وہ اس بارے میں بات نہیں کرتی ہیں۔ اننیا پانڈے فلم کی تشہیر کے دوران ایک انٹرویو میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے خود کو اگلی عالیہ بھٹ کہے جانے پر ردعمل دیا اور کہا کہ ’میرے لیے یہ ایک بہت بڑی تعریف ہے‘۔ انہوں نے اس معاملے پر بات کا آغاز لفظ ’نہیں‘ سے کیا اور کہا کہ میرے خیال میں عالیہ بھٹ بہت اچھی ہیں، اگر مجھے اگلی عالیہ بھٹ کہا جارہا ہے تو یہ ایک بہت بڑی تعریف ہے کہ لوگ ایسا سوچتے ہیں، لیکن مجھے لگتا ہے کہ جو کچھ عالیہ نے کیا ہے، میں اُسے چھو بھی سکتی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ عالیہ بھٹ کی جگرا اور اننیا پانڈے کی سی ٹی آر ایل صرف ایک ہفتے کے فرق سے ریلیز کی جارہی ہیں، ان میں سے ایک فلم سنیما میں جبکہ دوسری او ٹی ٹی پر ریلیز کی جائے گی۔
Source: Social Media
سلمان نے ایشوریا کا کندھا فریکچر کیا، مجھے بھی مار رہے تھےکہ ملازم نے بچایا: سابقہ گرل فرینڈ کا انکشاف
ارجن سے بریک اپ کے بعد ملائیکہ کی ذومعنی پوسٹ
دلجیت دوسانجھ پر نسل پرستانہ تبصرہ، عدنان سمیع کی اینڈریو ٹیٹ پر تنقید
سنگھم اگین اور بھول بھلیاں 3 کی ریلیز پر سعودی عرب میں بین لگ گیا
ایشوریا ابھیشیک کے درمیان علیحدگی کی افواہیں، امیتابھ بہو اور پوتی کا نام لینے سے بھی کترانے لگے
علی ظفر نے سعودی عرب میں تاریخ کا سب سے بڑا کنسرٹ کردیا