Sports

انگلینڈ کی پاکستان کو آسانی سے ہرانے کی بات کرنا حماقت ہے: سابق انگلش کپتان ناصر حسین

انگلینڈ کی پاکستان کو آسانی سے ہرانے کی بات کرنا حماقت ہے: سابق انگلش کپتان ناصر حسین

انگلش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور کمنٹیٹر ناصر حسین نے پاکستان سے ٹیسٹ سیریز میں انگلینڈ کی فتح کی بات کو قبل ازوقت قرار دیا ہے۔ پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز سے متعلق گفتگو کرتےہوئے ناصر حسین نے کہا کہ پاکستان ٹیم موجودہ دور میں اچھا پرفارم نہیں کررہی لیکن یہ کہنا حماقت ہوگی کہ انگلینڈ پاکستان کو ٹیسٹ سیریز میں آسانی سے ہرا دے گا۔ سابق انگلش کپتان کا کہنا تھا کہ پاکستان بہترین کرکٹ نیشن ہے وہاں کرکٹ کا جنون ہے اور فینز بھی ٹیم کو ہمیشہ اوپر دیکھنا چاہتے ہیں ۔ ناصر حسین نے مزید کہا کہ نئے کپتان اور نئے کوچ ہیں ، سب کی نظریں پاکستان پر ہوں گی کہ وہ کس طرح اپنی ٹیم کو اٹھاتے ہیں ۔ واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ملتان میں پیر 7 اکتوبر سے شروع ہوگا۔ دوسرا ٹیسٹ میچ بھی ملتان میں ہی 15 اکتوبر سے کھیلا جائے گا جب کہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ 24 اکتوبر سے راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments