امریکا: وفاقی جج نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے باوجود ٹرمپ کے پیدائشی شہریت کے حکم کو روک دیا۔ امریکی عدالت نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا پیدائشی شہریت محدود کرنے والا حکم روک دیا، وفاقی جج جوزف لاپلانٹے نے سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے کے باوجود صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس ایگزیکٹو آرڈر پر ملک گیر پابندی عائد کر دی ہے۔ امریکی وفاقی جج نے کہا کہ اگر ٹرمپ کا حکم نافذ ہوتا تو بچوں کو امریکی شہریت سے محروم کیا جا سکتا تھا، یہ ناقابل تلافی نقصان ہے، صرف شہریت، ’یہ دنیا کا سب سے بڑا اعزاز ہے۔ واضح رہے کہ صدر ٹرمپ کے ایگزیگیٹیو آرڈر کے تحت امریکا میں پیدا ہونے والے بچوں کو شہریت صرف اسی صورت میں دی جانی تھی جب ان کے والدین میں سے ایک امریکی شہری یا قانونی رہائشی (گرین کارڈ ہولڈر) ہو۔ ڈیموکریٹک زیر قیادت ریاستوں اور تارکین وطن کے حقوق کے حامیوں کے مطابق اگر یہ ملک بھر میں نافذ ہوتا ہے تو سالانہ ڈیڑھ لاکھ سے زیادہ نوزائیدہ بچوں کو شہریت سے محروم کر دیا جائے گا۔
Source: Social media
حوثیوں کا کارگو بحری جہاز پر حملہ، 4 افراد ہلاک، 15 لاپتہ
پیوٹن پر ٹرمپ کی تنقید کے بعد روس نے یوکرین پر ڈرون کی بارش کر دی
جانتے ہیں ایران کا انتہائی افزودہ یورینیم کہاں دفن ہے: نیتن یاہو
جنگ بندی کیلیے ‘حالات’ تیار ہیں، اسرائیلی آرمی چیف
ٹرمپ انتظامیہ اور ریاست کیلیفورنیا میں انڈوں سے متعلق تنازع شدت اختیار کر گیا
سعودی کابینہ نے غیرملکیوں کو جائیداد کی ملکیت دینے کے قانون کی منظوری دے دی